بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کیے گئے جن میں 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
علاوہ ازیں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ صوبے کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کریں گے، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔
ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔