ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان میدان میں اترے اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنا کر عمدہ آغاز فراہم کیا، تاہم اس موقع پر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کپتان سلمان علی آغا صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم نے 16 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے نتیجے میں مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔لنکن اوپنرز پاتھم نیسانکا 17 اور کامیل میشارا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوسال پریرا 25 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔جنیتھ لیاناگے نے 38 گیندوں پر 41 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر قومی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کی۔
قبل ازیں، ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ قومی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا، جبکہ محمد وسیم جونیئر کو فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔