Daily Mumtaz:
2025-11-22@14:43:10 GMT

ٹرائی نیشن سیریز: شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

ٹرائی نیشن سیریز: شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کو آج اور کل کے میچوں میں آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہے، جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا کو زمبابوے نے شکست دی تھی اور اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو مات دی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن

پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور  اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو فروغ، ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔

پاکستان میں نئی کمپنیوں (اسٹارٹ اپس) کی تعداد 4,100 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی  ہیں۔

اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی میں عالمی نمائندگی سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان نے اسٹارٹ اپس، اے آئی اور ڈیجیٹل اسکلز میں 4.3 ملین افراد کو تربیت دی اور بین الاقوامی شراکت داری حاصل کی ہے۔

،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ  آئی ٹی سیکٹر میں 700 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی طرف  اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، شاہین آفریدی انجری کا شکار
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی ا نجری کا شکار
  • ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہل بیٹنگ کا فیصلہ
  • شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار، 2 روز آرام کریں گے
  • ٹرائی نیشن سیریز: دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے کا سری لنکا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کا زمبابوے کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن