ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہل بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا، جب کہ محمد وسیم جونیئر کو فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
ٹرائی نیشن سیریز: شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کو آج اور کل کے میچوں میں آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہے، جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا کو زمبابوے نے شکست دی تھی اور اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو مات دی تھی۔