واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی: اب میسیج بھیجنا ممکن دوسری ایپ پر بھی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے یورپ میں ایک نئی خصوصیت متعارف کرائی ہے، جس کا صارفین کو برسوں سے انتظار تھا۔ اب اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ سے براہِ راست کسی دوسری میسیجنگ ایپ پر بھی میسیجز بھیجے جا سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف یورپ میں آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اس فیچر کے ذریعے ٹیکسٹ، فائلز، تصاویر اور وائس نوٹس بھی بھیج سکیں گے، البتہ واٹس ایپ اسٹیٹس کو اس کے ذریعے شیئر نہیں کیا جا سکے گا۔
فی الحال صارفین ایک وقت میں صرف ایک ایپ پر میسیج بھیج سکتے ہیں، لیکن مستقبل میں یہ سہولت مزید ایپلی کیشنز تک پھیلائی جائے گی۔
یہ فیچر فی الحال یورپی یونین کے رکن ممالک میں محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ یورپ میں عام ہونے کے بعد دیگر خطوں میں بھی صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ قدم واٹس ایپ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے صارفین کو مختلف ایپس کے بیچ براہِ راست رابطہ ممکن ہو جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔