سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
???? TOSS UPDATE ????
Sri Lanka win the toss and elect to bat first ????
???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2025
سری لنکا کو اپنی پہلی میچ میں زمبابوے کے خلاف 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں اچھا آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جا رہی ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں کو عالمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تیاری فراہم کرنا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ دینا ہے۔
پاکستان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ اپنی مضبوط فارم برقرار رکھے اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں برتری حاصل کرے۔
سری لنکا اپنی پہلی میچ کی شکست کے بعد فتح کے لیے پُرعزم نظر آ رہی ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ کے فائدے سے میچ پر کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان