سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔