ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں،خواتین کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے؛حافظ نعیم کا اجتماع عام میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں، خواتین کو بہت سارے چیلینجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خواتین کو وراثت میں حق سے محروم کیا جاتا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے لاہورمیں جاری اجتماع عام بعنوان ’’بدل دو نظام‘‘ کے دوسرے روز خواتین سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ملک میں تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہيں، موجودہ فرسودہ نظام ہمارے بچوں کو تعلیم، بچیوں کو تحفظ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، اس نظام کو فوری طور پر بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، پولیس ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے، معاشرے میں خواتین کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بظاہر تو دیندار ہوتے ہیں لیکن ان کے گھروں میں خواتین کے ساتھ ملازماؤں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، خاندان اور روایات کے نام پر ان کو وراثت میں حق نہیں دیا جاتا، دین کے نام پر لوگوں کو لڑوا رہے ہوتے ہیں لیکن خواتین کو ان کا شرعی حق نہیں دیتے، خواتین کو وراثت میں حق سے محروم کرنے والے کسی منصب پر فائز ہونے کے اہل نہیں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے، پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ خواتین کے حقوق کی بات نہیں کرتے۔
اجتماع عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائيں، 2015 سے اب تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، یہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخاب کی بات کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ہر یوسی میں ہارس ٹریڈنگ ہونے لگ جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم خواتین کو
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔