المھدی ایجوکیشن سینٹر جامشورو میں منعقدہ مرکزی ورکشاپ میں اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ المھدی ایجوکیشن سینٹر جامشورو میں منعقدہ مرکزی ورکشاپ میں اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی صدر اے ایس او زین العابدین نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے اہداف و مقاصد بیان کئے، شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مدرسین کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی ورکشاپ میں انجنیئر غلام رضا جعفری، فضل حسین اصغری، استاد اخلاق احمد اخلاق و دیگر مقررین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک اچھا لیڈر صرف احکامات دینے والا نہیں ہوتا بلکہ وہ ٹیم کیلئے سمت، حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا کرتا ہے، درست وقت پر معلومات کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے، خود بھی وہ امور انجام دیتا ہے جس کی دوسروں سے توقع رکھتا ہے، اسکے ساتھ ساتھ دیگر کے جذبات اور مسائل کو بھی سمجھتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ مینجمنٹ میں کامیابی مؤثر کمیونیکیشن پر منحصر ہے، لہٰذا ایک مثالی لیڈر پوری توجہ سے بات سنتا ہے، اصلاح کا موقع دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں اچھی مینجمنٹ سے کارکردگی بڑھتی ہے اور تنازعات کم ہوتے ہیں، اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر عہدیدار اور کارکن کو کو اپنی ذمہ داری معلوم ہو۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں ٹائم مینجمنٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، جسے کبھی بھی ضائع نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک پلاننگ کے تحت مختصر، درمیانی و لمبے عرصے کیلئے عملی منصوبہ بنایا جاتا ہے تا تنظیم کو صحیح سمت میں آگے بڑھایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ بجٹ، وقت اور اراکین کی صلاحیت کا درست استعمال بہت ضروری ہے، ممکنہ خطرات کی بھی پہلے سے شناخت ہونی چاہیئے، سالانہ اہداف مقرر کئے جائیں، کسی بھی سطح پر درپیش مسائل کی اصل وجہ معلوم ہون چاہیئے۔

مقررین نے کہا کہ تنظیمی افراد کیلئے مختلف سطح پر تربیت اور وسائل کی فراہمی بھی اچھی مینجمنٹ کیلئے بہت ضروری ہے، خصوصاً مینجمنٹ سے متعلق نئے سافٹ ویئرز کی مناسب ٹریننگ بھی بہت مثبت اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہر سطح پر تنظیمی کارکردگی کا درست جائزہ تنظیم کی ترقی کو یقینی بناتا ہے، اس کیلے تنظیمی کارکردگی ناپنے کا واضح معیار ہونا چاہیئے، ماہانہ یا سہ ماہی یا دیگر مدت کی میٹنگز، کمزور پہلوؤں میں بہتری کیلئے بروقت اقدامات بھی انتہائی ضروری ہیں۔ مرکزی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو بسیجی، ڈائری و دیگر تحائف دیئے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ مرکزی ورکشاپ اے ایس او

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم