Express News:
2025-11-20@10:35:13 GMT

27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کا گوادر کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹیجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کی نگرانی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر  نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چائنا بزنس سینٹر گوادر میں خصوصی بریفننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 

بریفنگ میں گوادر پورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی  بریفنگ دی گئی جبکہ جی او سی گوادر نے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام، اسمگلنگ کنٹرول، اور ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے مربوط آپریشنز جاری ہیں۔

شرکاء نے مکران ڈیویژن میں قیامِ امن، محفوظ ماحول اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے علاقے میں مثبت مستقل تبدیلی، سرمایہ کاری کے امکانات اور بہترین سیکیورٹی مینجمنٹ کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ شرکاء نے پاکستان پوائنٹ گوادر اور پاکستان نیول شپ کا بھی دورہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ

بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈولفنز شرارتی اور انسان دوست ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ، سی پیک کی اہمیت پر بریفنگ
  • میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام ورکشاپ
  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادر میں کاروائیاں، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ، ویڈیو وائرل
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ
  • پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
  • دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
  • دبئی ایئر شو: پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز، جےایف 17 تھنڈر نے دھاک بٹھادی