data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی ایئر شو میں جےایف 17 تھنڈر نے دھاک بٹھادی، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی شاندار پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔

فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے۔

شرکا نے اونچی پروازوں، تیز رفتاری کے مظاہروں اور فارمیٹ میں کی گئی فضائی مظاہرے کو بے حد سراہا۔

پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی آنکھوں کا مرکز رہا۔

رواں برس ماہ مئی کے معرکے میں پاکستانی فضائیہ کے کامیابی کو دبئی ائیر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے بلکہ متعدد ملکی اور غیر ملکی شرکا سبزہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر خوب تصاویر بنواتے ہوئے نظر آئے۔

اس کے ساتھ پاکستانی پائلٹس کی صلاحتیوں کا اعتراف کے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے، پاکستانی پائلٹس کے شاندار مہارت پر شرکا نے خوب داد دی۔

پانچ روزہ ائیر شو میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدوں، ٹیکنالوجی لانچز اور روزانہ کی فلائنگ ڈسپلے جاری رہیں گے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران نے اماراتی ساحل کے قریب آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم اس کے پیچھے موجود ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا آئل ٹینکر سنگاپور کی جانب روانہ تھا اور اس میں پیٹروکیمیکل سامان موجود تھا۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا، لیکن انہوں نے کارگو کی نوعیت یا دیگر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم نے تصدیق کی ہے کہ یہ ٹینکر مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے تلے چل رہا تھا اور متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تاہم جہاز کے سفر کے دوران اچانک اپنا رخ ایران کی جانب موڑنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔

جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اور یہ بھی واضح نہیں کہ ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔ اس واقعے نے عالمی بحری نقل و حمل اور مشرق وسطیٰ کے سمندری راستوں میں کشیدگی کی نئی صورتحال پیدا کر دی ہے، جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور سیکیورٹی ماہرین اس معاملے پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • دبئی: تیز آواز اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کی نگرانی اب اے آئی کرے گا
  • کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ   
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • نمیرہ سلیم خلاء میں سفر مکمل کرنے والی پہلی خاتون
  • ایران نے اماراتی ساحل کے قریب آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
  • صدر مملکت نے آرمی ، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ ترمیمی بلوں پر دستخط کر دیئے
  • ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ایف 35 جنگی طیاروں کی ڈیل حتمی مرحلے میں