امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: امریکی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے امریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
ایچ ای سی کے مطابق یہ اسکالرشپس یو ایس–پاکستان نالج کوریڈور کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ملک بھر کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو امریکا کی سو سے زائد معروف یونیورسٹیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔
پروگرام کے تحت ٹاپ 50 امریکی یونیورسٹیز میں منتخب ہونے والے پاکستانی طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ اسٹائپنڈ، اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ مالی دباؤ سے آزاد ہو کر اپنی تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
جبکہ رینک 51 تا 100 یونیورسٹیوں میں داخلہ پانے والے طلبہ کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے سالانہ 12 ہزار ڈالر تک کی ٹیوشن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی طلبہ کو دنیا کی بہترین تعلیمی فیکلٹی اور تحقیق کے جدید مواقع تک رسائی دینا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو موقع ملے گا کہ وہ امریکا کی عالمی درجہ بندی یافتہ جامعات میں پی ایچ ڈی ریسرچ مکمل کریں اور جدید تحقیقی ماحول میں اپنے شعبوں میں عالمی معیار کی مہارت حاصل کریں۔
ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی طلبہ طلبہ کو کے لیے
پڑھیں:
مختلف شخصیات ملکر کام کو مؤثرو نتیجہ خیز بناتی ہیں ، شبنم امیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت ناظمات علاقہ، حلقہ جات اور پوری ٹیم کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دعوتی، تنظیمی اور شخصی مہارتوں کے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ناظمہ علاقہ ڈیفنس نیلم اشفاق نے سورۃ الزمر کی ابتدائی آیات کے حوالے سے درسِ قرآن پیش کیا اور اخلاص و للہیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت و تنظیم میں نیت کی درستی اور خلوص کے اثرات پر خصوصی زور دیا۔بعدازاں ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نےPersonality Types(MBTI)کے عنوان سے ورکشاپ کرائی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مزاجی تنوع کسی بھی تحریک کی قوت ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شخصیات مل کر کام کو مؤثر، مضبوط اور نتیجہ خیز بناتی ہیں۔معتمدہ ضلع جنوبی بشریٰ حسن نے اجتماعِ عام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انتظامات، تیاریوں اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ اجتماع عام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی دعوتی، تربیتی اور تنظیمی جدوجہد کا روشن مینار ہے، جہاں سے تحریک کو نئی توانائی اور سمت ملتی ہے۔تربیتی پروگرام میں ناظماتِ علاقہ و ٹیم نے بھرپور شرکت کی اور مختلف سیشنز سے بھرپور استفادہ کیا۔