لاہور:

شاد باغ میں عامل نے شہری عبداللہ پر جادو کرکے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق جادوگر عامل نے شہری عبداللہ کو ہپنوٹائز کیا اور گھر پر واردات کرکے فرار ہوگئے، متاثرہ شہری نے 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات خود ہی عامل کو دے دیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامل نے مجھے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے پھر مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، عامل نے میرے گھر سے زیورات لیے اور لیکر فرار ہوگیا۔

متاثرہ شہری خود ہی عامل کو سامان دیکر موٹر سائیکل پر چھوڑ کر آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک خاتون کو خود کو بھائی کہنے سے روک دیا۔

فہد مصطفیٰ پاکستان سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) میں شرکت کے لیے ہیوسٹن میں موجود ہیں۔ PCCL کی ہیوسٹن میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ندا یاسر، شائستہ لودھی، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، علی رضا، یاسر حسین، سمیع خان، کامران اکمل اور سابق کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر اداکار اور کرکٹرز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسے بہت سنبھال کر رکھنا‘، فہد مصطفیٰ کا ثمر جعفری کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندہ دیا مسعود  نے سوال کیا کہ ان کی ٹیم غیر متوقع میچ پیش کرے گی اور ساتھ ہی خاتون نمائندہ نے کہا کہ اس کا جواب فہد بھائی دیں۔ جس پر فہد مصطفیٰ نے ان کو کہا کہ آپ مجھے بھائی تو مت بولیں، اور ساتھ ہی کہا کہ بات کرتی رہیں آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WE News (@wenewspk)

دیا مسعود نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ یہ لمحے سب ریکارڈ کر رہے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فہد مصطفی ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • مجھے سزا سنا کر انصاف کو پامال کیا گیا، شیخ حسینہ واجد کا ردعمل
  • ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • امام مسجد کے گھر میں ڈکیتی، چور لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے
  • کرپشن کیس میں گرفتار ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث
  • سرائے مغل؛ مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر لڑکی کو بھی اغوا کرلیا
  • محرابپور،چوری کی واردات میں2 شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • کراچی: ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کا ٹریکر نہ ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے کا چالان