آرمان خورسند نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تمام اندرونی وسائل اس وقت پوری طرح سرگرم ہیں، لیکن اندرونی صلاحیت کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پڑوسی ممالک، خاص طور پر وہ جن کی رسائی تیز ہے، سے مدد لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ماحولیات کے تحفظ کی تنظیم کے بین الاقوامی امور اور کنونشنز کے مرکز کے سربراہ نے ترکیہ کی جانب سے چالوس کے الیت جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کے آپریشن میں تعاون کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ آرمان خورسند نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تمام اندرونی وسائل اس وقت پوری طرح سرگرم ہیں، لیکن اندرونی صلاحیت کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پڑوسی ممالک، خاص طور پر وہ جن کی رسائی تیز ہے، سے مدد لی جائے۔ ان کے مطابق ایسے تعاون بالکل قدرتی اور دوطرفہ ہوتے ہیں، کیونکہ جب ازمیر (ترکیہ) میں جنگلات میں آگ لگی تھی تو ایران نے بھی اس دوست اور ہمسایہ ملک کی مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کم وقت میں اور وزیرِ خارجہ کی ذاتی پیگیری کے بعد، اور ترکیہ میں ایرانی سفارت خانے کی کوششوں سے ہم اس تعاون کو ممکن بنا سکے۔ اگرچہ ترکیہ کی ٹیمیں خود پچھلے ہفتوں میں شدید آتش‌ سوزی میں مصروف تھیں اور ان کے طیارے مرمت اور دیکھ بھال کی حالت میں تھے، یعنی انہیں ہر آپریشن کے بعد جانچ کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، پھر بھی انہوں نے دو AT-80 طیارے اور ایک سیکورسکی ہیلی کاپٹر اس کارروائی کے لیے تیار کیے، یہ آلات اب اس علاقے میں تیار حالت میں موجود ہیں اور آپریشن کمانڈر کے حکم پر امدادی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ بجھانے کے آپریشن کی کمان ایک ہی مرکز کے پاس ہے اور تمام وسائل اسی کی ہدایت پر استعمال ہوں گے، ترکیہ میں فائر فائٹنگ طیارے وزارتِ زراعت اور جنگلات کے ماتحت ہیں۔ ’’زیرو ویسٹ‘‘ اجلاس میں، جس میں ایرانی وفد نے شرکت کی، ڈاکٹر انصاری اور ترک فریق کے درمیان ایک ملاقات ہوئی تھی۔ ترک حکام نے زور دیا کہ انہی ملاقاتوں اور اچھے تعلقات کی وجہ سے ان کی ٹیم بہت تیزی سے تیاری کر پائی، ترکیہ کی ٹیم کتنے دن ہمارے ساتھ رہے گی، کتنی پروازیں کرے گی اور تعاون کی شرائط کیا ہوں گی، یہ سب آپریشن کمانڈر طے کرے گا۔ ان کے مطابق داخلی وسائل، جیسے کہ سپاہ اور فوج کے ہیلی کاپٹر، اور موجود فائر فائٹنگ طیاروں کے ساتھ، غالب امکان ہے کہ صورتحال طویل نہیں کھنچے گی اور امید ہے کہ آگ جلد قابو میں آ جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

امریکہ ایرانی شرائط کے سامنے بے بس؟طاقتور ایران امریکہ کے لیے درد سر؟

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن
  • صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے این ایف سی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب
  • امریکہ ایرانی شرائط کے سامنے بے بس؟طاقتور ایران امریکہ کے لیے درد سر؟
  • اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے: احسن اقبال
  • 28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں
  • سوڈان کے تیل، سونے و دیگر قدرتی وسائل پر قابض کون؟
  • پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے جنگلات کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا باضابطہ آغاز
  • ٹمبرمافیا کیخلاف کارروائی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد
  • انقلاب، ایران اور پاکستان