رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز کے ایک گروپ نے اسرائیلی دفاعی صنعتوں میں کام کرنے والے 10 سینئر انجینئرز اور ملازمین کے ناموں، تصاویر اور ذاتی تفصیلات کو جمعہ کی شب آن لائن شائع کر دیا اور ساتھ ہی ان کے موجودہ مقامات کی معلومات کے عوض 10,000 ڈالر کا انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے صیہونی دفاعی صنعت سے وابستہ سینئر انجینئرز اور ملازمین کی ذاتی تفصیلات لیک کر دی ہیں۔ اسرائیلی نیوز سائٹ وائی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز کے ایک گروپ نے اسرائیلی دفاعی صنعتوں میں کام کرنے والے 10 سینئر انجینئرز اور ملازمین کے ناموں، تصاویر اور ذاتی تفصیلات کو جمعہ کی شب آن لائن شائع کر دیا اور ساتھ ہی ان کے موجودہ مقامات کی معلومات کے عوض 10,000 ڈالر کا انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ ہیکرز گروپ نے ملازمین کے مکمل نام، فون نمبر، رہائشی مقامات، ملازمت کے عہدے، ای میل پتے اور ساتھ ہی دیگر شناختی تفصیلات بھی پوسٹ کیں۔ گروپ نے انجینئرز کی ذاتی تفصیلات شائع کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ ہم ان لوگوں کو بے نقاب کر رہے ہیں جو یقین رکھتے تھے کہ ان کے جرائم تاریکی میں چھپے رہ سکتے ہیں، یہ محض ایک اعلان نہیں انتباہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی ہیکرز ذاتی تفصیلات گروپ نے

پڑھیں:

ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ 2026ء کی میزبانی کیلیے منتخب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو معتبر ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ 2026ء کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ اہم کامیابی ایشیا-اوشیانیا کے ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور قیادت کا ایک بڑا علاقائی اعتراف ہے۔پاشا کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے کہا کہ ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ 2026 کی میزبانی کے لیے منتخب ہونا پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور یہ ہماری صنعت کی عالمی ساکھ کی توثیق ہے۔ پاکستان خطے کی ٹیکنالوجی قیادت کا خیرمقدم کرنے اور دنیا کو اپنے متحرک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی نمائش کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری صنعت تیزی سے تبدیلی سے گزر رہی ہے، اور ASOCIO کا اعتماد ایک علاقائی ڈیجیٹل پاور ہاؤس کے طور پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد کو مزید تقویت دیتا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایرانی نیوز ایجنسی کی صحافی پر 110 دن تک اسرائیلی فوجیوں کا تشدد اور قید کی اذیتیں
  • امریکی وزیر دفاع کی نائجیریا کے سیکیورٹی مشیر سے خفیہ ملاقات
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: گروپس کی تفصیلات سامنے آگئی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ 2026ء کی میزبانی کیلیے منتخب
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر سینئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
  • دبئی ایئرشو،بھارتی پائلٹس کادورہ پی اے ایف پویلین کا دورہ، جے ایف 17 تھنڈر کی تفصیلات پوچھیں
  • صیہونی فورسز کی غزہ میں فضائی جارحیت جاری، خواتین، بچوں سمیت مزید 28 فلسطینی شہید
  • پاکستان 5 برس میں اصلاحات پر عمل کر لے تو جی ڈی پی میں 26 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے: آئی ایم ایف رپورٹ