ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی اصل سیاسی جماعت ہے اور شہر کے لیے مزید بڑے ترقیاتی منصوبے لے کر آئے گی، شہری مسائل کا حل صرف تنقید سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما بلدیاتی نظام کو نشانہ بنانے کے بجائے اسے مضبوط کرنے پر توجہ دیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ کا بلدیاتی نظام پورے پاکستان میں سب سے زیادہ با اختیار اور آئینی طور پر مضبوط نظام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کا نظام زیادہ پسند ہے تو پھر وہ اسی ماڈل کے نفاذ کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔ سعدیہ جاوید نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ایل این کو اپنے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے گورنر شپ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی اصل سیاسی جماعت ہے اور شہر کے لیے مزید بڑے ترقیاتی منصوبے لے کر آئے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری مسائل کا حل صرف تنقید سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید

پڑھیں:

جی بی کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، فیض اللہ فراق

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام منعقدہ گلگت میں ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ترجمان نے باصلاحیت بچوں کی استعداد اور ذہانت پر انہیں داد دی، تعلیمی ایکسپو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء لیڈرشپ فراہم کرنے کی نرسری ہے، اس پلیٹ فارم سے منسلک رہنے والی شخصیات نے بعد میں ملکی سیاسی نظام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں تاکہ ملک دشمن طاقتیں ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلکی تقسیم کسی طور ہمارے فائدے میں نہیں ہے، مسلکی و فروعی اختلافات کا مقصد انتشار اور بدامنی نہیں ہے بلکہ مسلکی تنوع کو ہم بطور طاقت سماج کی بہتری کے لیے مواقع میں بدل سکتے ہیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، اس لئے نوجوان ہنر، ٹیکنالوجی اور علم اور اتحاد کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • 2018کے حالات کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ، کورٹ مارشل ہونا چاہیے،خواجہ آصف
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
  • دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش
  • بھٹو کی پیپلز پارٹی کس ہاتھ میں ہے جو نئے صوبے بنانے کو غداری کہتی ہے؟ خالد مقبول صدیقی
  • بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟
  • پیپلز پارٹی حکومت کا ماسٹر پلان کراچی کی تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں‘ منعم ظفر خان
  • جی بی کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، فیض اللہ فراق
  • آزادکشمیر میں فیصل راٹھور کی برق رفتار کابینہ نےکام شروع کردیا
  • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، محمد اسماعیل راہو