راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی جھنڈا چیچی میں سابقہ دشمنی پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ملزم متال نے ٹارگٹ کرکے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ جس کی شناخت کے بعد گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم متال، لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔