کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ملزم لیاقت محسود کے درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا اور ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، اس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق بنتا ہے اور تفتیشی افسر کی ویڈیو کے مطابق شریک ملزم نے اسلحہ تھاما ہوا تھا۔

عدالت نے بتایا کہ ملزم کا مؤقف تھا کہ اسلحے کا پرمٹ اسے ہوم ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا، ریکارڈ کے مطابق وہ پرمٹ ایک سال کے لیے تھا جو اکتوبر میں ایکسپائر ہو چکا ہے اور واقعے کے روز اسلحے کا پرمٹ ایکسپائر ہوچکا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے گارڈ کی فائرنگ سے انسانی جان کا نقصان ہوسکتا تھالہٰذا ملزم لیاقت علی خان کی عبوری ضمانت مسترد کی جاتی ہے اور پہلے دیا گیا عبوری ضمانت کا حکم بھی واپس لیا جاتا ہے۔

مدعی کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ وقوع کے وقت گارڈز نے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس اور عدمِ تحفظ پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انکوائری میں جمع ویڈیو شواہد میں ملزم کے گارڈ کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ تمام تر شواہد اور پیش کیے گئے ثبوت سے واضح ہے کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات درست ہیں اور  ملزم ضمانت کا مستحق نہیں ہے، اس لیے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔

مدعی کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ کے مطابق ملزم لیاقت محسود فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھا تاہم لیاقت محسود صبح عدالت میں حاضری لگا کر چلا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت منسوخ لیاقت محسود ملزم لیاقت ملزم کے کہ ملزم تھا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک