سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہوگیا ہے۔مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 4065 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حیسکو چیف کا شمع کمرشل ایریا میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کے اوقات میں شمع کمرشل ایریا میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں بلا تعطل بجلی فراہم کرنا حیسکو کی ذمہ داری ہے دورے کے دوران حیسکو چیف نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے میں بجلی سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شمع کمرشل میں بجلی کے معیار اور سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی جاوید خلجی نے چیف ایگزیکٹو حیسکو کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقے کی کاروباری برادری کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف تاجروں کو سہولت ملے گی بلکہ صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا صدر اعجاز علی راجپوت نے کہا کہ کم وولٹیج، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے مسائل روزانہ کی بنیاد پر کاروباری ماحول کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے حیسکو انتظامیہ سے اپیل کی کہ شمع کمرشل کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری نواب الدین قریشی نے حیسکو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اعلان پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا دورے کے موقع پر حیسکو کے ایس ای سرکل ون سہیل احمد شیخ، پی ایس او فہیم میمن، ایکسین گاڑی کھاتہ ظفر سولنگی، عامر نوید میمن لائزن آفیسر،صادق کبر ڈپٹی مینیجر پبلک ریلیشنز، ولی داد چانڈیو کوآرڈینیٹر آفیسر،صابر لغاری ایس ڈی او لیاقت کالونی، ایسوسی ایشن کے اشفاق احمد سومرو، رضوان احمد، علی رضا آرائیں، رمضان عباسی، ناصر ملک،محمد علی،عرفان ملک نعیم دیسوالی، سلمان شیخ، ودیگر موجود تھے جبکہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری سمیت دیگر معزز مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔