پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

لندن(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہی کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں۔ پاکستان نے مونس الہی کیخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی اور پاکستانی حکام نیکہاتھا کہ مونس الہی قتل، فراڈ، اختیارات کے غلط استعمال پرمطلوب ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الہی مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔وکیل مونس الہی کا کہنا تھاکہ مونس الہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر مونس الہی کر پریشان کیا۔انہوں نے کہا کہ مونس الہی اصول پرقائم ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں قومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مونس الہی کو انٹرپول نے

پڑھیں:

کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجيل انعام ميمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری ترقی کے لیے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں 9 بڑے منصوبے 7.66 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا رہے ہیں، کے ڈی اے کے 76 منصوبے 13.22 ارب روپے میں جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی 200 منصوبوں پر 18.36 ارب روپے خرچ کر رہا ہے۔

KW&SC اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ حب کینال اور ڈملوٹی پانی کی پائپ لائن پروجیکٹ ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے اور ڈی ایچ اے کو 10 MGD پانی فراہم کریں گے۔

غیر ملکی مالی معاونت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ میں مرحلہ اول 25.47 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو رہا ہے اور مرحلہ دوم 167.10 ارب روپے میں کراچی کے پرانے پانی اور سیوریج نظام کی تجدید کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ مالی سال میں 130 اسکیموں کے تحت 1,280 تعلیمی یونٹس کی تکمیل پر کام جاری ہے، جس پر تخمینہ لاگت 15.57 ارب روپے ہے اور 1.88 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ جاپان کے بین الاقوامی تعاون ادارہ جے آئی سی اے کے پروگرام کے تحت پانچ اضلاع میں 20 لڑکیوں کے اسکولوں کو پرائمری سے ایلیمنٹری سطح تک ترقی دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے ترقیاتی منصوبہ 2025–26 کے لیے 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، جس میں 713 جاری، 17 کئری فورورڈ اور 43 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے بیرون ملک موجود رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا
  • پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں
  • پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا
  • پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے تحقیقات بند کر دیں
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے  
  • سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
  • کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن
  • حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، غلام محمد صفی
  • کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس