پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما مونس الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہٰی کے خلاف 2 سال سے جاری تحقیقات بند کردی ہیں۔
انٹرپول ذرائع کے مطابق بارسلونا میں مقیم مونس الہٰی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا، ان کے خلاف مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہیں مل سکے، اب وہ انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مونس الہٰی کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال میں مطلوب ہیں۔
مونس الہٰی کے وکیل نے کہا کہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر میرے موکل کو پریشان کیا۔
وکیل نے مزید کہا کہ مونس الہٰی اصول پر قائم ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مونس الہ ی کے کے خلاف
پڑھیں:
نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ ہوگئے
(فاران یامین )قائد مسلم لیگ ن نواز شریف جاتی امراسے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا ضروری میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے ۔