وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد، سری لنکن کھلاڑیوں کا بھی شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اپنی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ یہ کرکٹ کے متحد جذبے کا شاندار مظاہرہ تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی شرکت ایک بار پھر ہماری دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔
I congratulate our national team on winning the ODI series against Sri Lanka, and I commend Chairman PCB Mohsin Naqvi and his entire team for their great efforts.
It was a wonderful display of cricket’s unifying spirit.
My special thanks to the Sri Lankan players and… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 15, 2025
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست، بورڈ کی دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنےو الےکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔
سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔
پاکستان اور سری لنکا کےدر میان تین میچز کی سیریز کادوسرا و ن ڈےکل راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔ جس کے بعد پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔