City 42:
2025-11-21@12:28:49 GMT

ڈیرہ اسماعیل خان; پرندوں کیلئے خوبصورت 'چڑیا مینار' تعمیر

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

‏سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان میں پرندوں کے لیے 'چڑیا مینار' تعمیر کیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں پناہ لے سکیں اور گھونسلے بنا سکیں۔ اس منفرد ڈھانچے کی تعمیر میں مٹی اور لکڑی کے استعمال کا قدیم طریقہ اپنایا گیا ہے۔

یہ 'چڑیا مینار' محکمہ جنگلات کی طرف سے شہر کے مرکز میں قریشی مور کے قریب بنایا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپورکے مطابق اس مینار کی تعمیر کا آئیڈیا انھوں نے ایران میں کبوتروں کے ٹاورز سے حاصل کیا، جو صفوی دور میں تعمیر کیے گئے تھے۔ 

نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند

ایران میں یہ ٹاورز کبوتروں کے فضلے جمع کرنے کے لیے بنائے جاتے تھے، جو کھیتوں میں قدرتی کھاد کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

ضلع فاریسٹ آفیسر امین الاسلام کے مطابق، اس ٹاور کی اونچائی 32 فٹ ہے اور یہ مقامی پرندوں جیسے چڑیاں، طوطے، کبوتر اور فاختائیں کے لیے رہائش فراہم کرے گا۔ پرندے یہاں کھانے کے لیے گندم، باجرے سے متوجہ کیے جائیں گے۔

'اگر یہ ٹاور کامیاب رہا تو مختلف شہروں میں دو مزید ٹاورز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ جو پرندے شہروں میں درختوں کی کمی کے باعث ہجرت کررہے ہیں انہیں مناسب رہائش اور خوراک فراہم کرتے ہوئے روکا جاسکے۔

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ

ایران میں ایسے ٹاورز کو ’کبوتر خانہ‘ کہا جاتا ہے۔ معلوم نہیں یہ کب تعمیر ہوئے، لیکن یہ تصدیق ہوتی ہے کہ یہ کم از کم پچھلے 800 سال سے موجود ہیں۔ مشہور مراکشی مسافر ابن بطوطہ نے پہلی بار ان کبوتروں کے ٹاورز کا ذکر کیا تھا۔تاریخ دانوں کے مطابق تیمور لنگ نے اپنے دارالحکومت بخارا میں ایسے ڈھانچے تعمیر کرنے کے احکامات دیے تھے۔

فرانسیسی مصنف شارڈن نے 16ویں صدی میں ایران کے سفر کیا اور واپسی پر سفر نامے میں ایران کے'کبوتر خانے' کا تذکرہ کیا۔ اصفہان، وسطی ایران میں اپنے کبوتروں کے ٹاورز کی بھرپور تاریخی ورثہ کے لیے مشہور ہے۔

کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کبوتروں کے ایران میں کے لیے

پڑھیں:

کراچی چڑیاگھر‘سفاری پارک‘لانڈھی چڑیاگھر کے ٹینڈر روکنے کاحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں انٹری اور پارکنگ فیس کے ٹھیکے کے معاملے میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی چڑیا گھر کے ٹینڈرز پر عمل روک دیا۔ درخواست میں کانٹریکٹر کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے 2020 اور 2021 میں تین اخبارات میں ٹینڈر جاری کیے، جن میں سفاری پارک اور چڑیا گھر کی پارکنگ اور خوبصورتی کے منصوبوں کا ذکر شامل تھا تاہم آن لائن جاری فارم میں غلط طور پر کراچی زو کی انٹری اور پارکنگ فیس کو الگ آئٹم بنایا گیا، جو اصل ٹینڈر کے مطابق خوبصورتی کے منصوبے میں شامل نہیں تھا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکے کی مدت ایک سال ہونی چاہیے تھی مگر اسے تین سال کر دیا گیا جو نیلامی رولز 2016 کے خلاف ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام بدنیتی پر مبنی اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی کوشش ہے، جس سے شفافیت کا عمل متاثر ہوا اور دیگر بولی دہندگان کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے فریقین اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمشنر، سینیئر ڈائریکٹر زو، سفاری پارک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • تلہار، مہمان پرندوں کی آمد ، شکاریوں نے جھیلوں پر ڈیرے ڈالدیے
  • سرزمین شہداء، ڈیرہ اسماعیل خان، اندوہناک سانحہ کی 17ویں برسی
  • جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر’’اجتماع عام‘‘ کی اجازت مل گئی
  • موم بتیوں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال نے خوبصورت ٹیمپل کو راکھ کا ڈھیر بنادیا
  • لاہور میں دفعہ 144 میں مخصوص نرمی:جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر’’اجتماع عام‘‘ کی اجازت
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بکتربند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 7 زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان: بکتربند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 7 زخمی
  • محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دے دی
  • کراچی چڑیاگھر‘سفاری پارک‘لانڈھی چڑیاگھر کے ٹینڈر روکنے کاحکم
  • ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی