سونے سے تیار ‘امریکا نامی ٹوائلٹ کی نیلامی، قیمت آپ کو دنگ کر دے گی!
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
نیویارک میں نیلام ہونے والے ایک منفرد ٹوائلٹ کی قیمت نے سب کو حیران کن حد تک چکرا دیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ، جو 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا تھا، ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا۔
اگر آپ ابھی تک یہ سوچ رہے ہیں کہ سونے سے تیار یہ ٹوائلٹ صرف کسی میوزیم کی نمائش کے لیے بنایا گیا ہے، تو ہم آپ کی حیرانی کو دور کر دیتے ہیں۔ یہ ٹوائلٹ صرف نمائش کے لیے نہیں بلکہ استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ٹوائلٹ کا نام “امریکا” رکھا گیا ہے، اور اس کا وزن تقریباً 101 کلوگرام (223 پونڈ) ہے۔
یہ 18 قیراط سونا استعمال کر کے تیار کیا گیا کموڈ اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے۔ 2016 میں، اس کا پہلا ورژن نیو یارک کے مشہور گگن ہائیم میوزیم کے عوامی باتھروم میں نصب کیا گیا تھا۔ لیکن تین سال بعد ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب چوروں کے ایک گروہ نے اسے آکسفورڈ شائر محل سے چوری کر لیا۔
تاہم، اب اس قیمتی کموڈ کو امریکی برانڈ Ripley’s Believe It or Not نے خرید لیا ہے، اور اس کی نیلامی ایک شاندار قیمت پر ہوئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ پر برقرار
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 42 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 26ہزار 562 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 65ہزار 708روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔ سونے کی قیمتوں میں استحکام کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کی کمی سے 5ہزار 222روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 91روپے کی کمی سے 4ہزار 477روپے کی سطح پر آگئی۔