2025-11-04@09:02:17 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 13				 
                «ساؤتھ ایشین گیمز»:
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث 20 سے زاید جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی اے ناصر نے آج ساؤتھ زون کراچی کا دورہ کیا، جہاں ریجنل کمانڈر منیر احمد شیخ، زونل کمانڈر اصغر علی یوسفزئی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے دفتر کے احاطے میں یادگار کے طور پر ایک پودا لگایا۔دورے کے دوران آئی جی بی اے ناصر کو ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ حکمت عملی، روڈ سیفٹی اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، پیشہ ورانہ معیار اور شفافیت کو ہمیشہ...
	 اسلام آباد:  او جی ڈی سی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی۔ ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق سوغری نارتھ 1 کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ کمپنی نے 14کلو میٹر لمبی پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا۔ سوغری نارتھ 1 کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔ مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔
	 کراچی:  پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ ٹائٹل جیت لیا۔ علی سسٹرز میں سب سے بڑی ماہنور علی نے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو1-3 سے مات دے کر 22 واں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کےلیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور، میری لینڈ میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فائنل میں ماہنور علی نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں سحرش علی نے 9-11 سے کامیابی پاکر مقابلہ1-1 کردیا۔ بعدازاں ماہنور علی نے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور7-11سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی، 19 ویں انٹرنیشنل گولڈ میڈل سے محروم رہنے والی سحرش علی کو سلور میڈل...
	 اسلام آباد:  14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔ رانا ثناء اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔ کمیٹی کھیلوں کے مقامات، سیکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی، ایونٹ میں کل 27 کھیل شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نیزہ بازی کے میدان میں اپنی شاندار کار کردگی برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس چیمپیئن شپ میں گزشتہ 50 برسوں میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے مقابلے کی ابتدا قدرے سست انداز میں کی، ان کی پہلی دو تھروز بالترتیب 75.64 میٹر اور 76.80 میٹر رہیں۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 85.57 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سب پر سبقت حاصل کر لی۔ اس کے بعد ان کی اگلی دو تھروز 83.99 میٹر اور 83.44 میٹر رہیں، لیکن...
	جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔قومی ہیرو ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی کوشش میں 86.34 میٹر تھرو کی یہ ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔جس میں انہوں نے بھرپورانداز میں واپسی کا اعلان کیا ہے،ان کی یہ تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں اب تک کی نمایاں کارکردگی میں شمار کی جا رہی ہے۔ارشد ندیم کی فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں میڈل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہوں گے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
	 GUMI, SOUTH KOREA:  پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔ ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔ مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے،...
	میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔...
	پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
	ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی اور بتایا کہ  ڈینش کمپنی بی آر آئی ایم ایم 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے ڈینش ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو کر معدنی وسائل کے پروسیسنگ کو بہتر بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی...
	 اسلام آباد:  بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی اور جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ...