data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیول:۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر لی جے میونگ نے سنہری تاج بھی بطور تحفہ امریکی صدر کو پیش کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔

جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے، ہم سرمایہ کاروں کے لیے فوری اجازت نامے فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرے دوسرے دور کے اختتام تک ممکنہ طور پر 21، 22 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں آرہی ہے، اگلی سہ ماہی میں 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے، امریکا میں فیکٹریاں پھل پھول رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی قومی سلامتی ہے، نئی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم عنصر تجارتی پالیسی ہے، چینی صدر کل آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہماری ملاقات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ امریکا اور چین دونوں کے لیے بہت اچھا معاہدہ ہوگا، ہم اُمید کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ کے لیے امن قائم ہوگا۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

صدر جوبائیڈن کی امریکی عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل

سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا ایک ایسے نظام پر قائم ہے جس میں محدود اختیارات والی صدارت، مؤثر کانگریس، اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، لیکن ٹرمپ نے بجٹ بحران کو بہانہ بنا کر حکومت کو دوسری طویل بندش کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آزادیِ اظہار پر حملہ کرنے اور انتظامی اختیارات کی حدود کو چیلنج کرنے کا الزام لگایا۔ یہ ان کی پہلی عوامی تقریر تھی جو انہوں نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے شعاعی (ریڈی ایشن) تھراپی مکمل کرنے کے بعد کی۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنی بنیاد سے ہی دنیا کی سب سے طاقتور نظریۂ حکمرانی کے لیے ایک مشعلِ راہ رہا ہے، یہ نظریہ ہر فوج سے زیادہ طاقتور ہے، اور ہم ہر آمر سے زیادہ مضبوط ہیں۔

82 سالہ بائیڈن کو ایڈورڈ ایم کینی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ایک عمر کی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ایوارڈ وصول کرنے کی تقریب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک ایسے نظام پر قائم ہے جس میں محدود اختیارات والی صدارت، مؤثر کانگریس، اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، لیکن ٹرمپ نے بجٹ بحران کو بہانہ بنا کر حکومت کو دوسری طویل بندش کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جو دراصل اقتدار پر نئی قسم کی گرفت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ میں اس صورتحال میں کوئی روشنی نہیں دیکھتا، ہم اندھیروں کے دنوں سے گزر رہے ہیں، لیکن میرا یقین ہے کہ ہمارا ملک دوبارہ اپنی سمت پائے گا، اور ہمیشہ کی طرح، اگر ہم اپنے ایمان پر قائم رہیں تو پہلے سے زیادہ طاقتور، دانا، اور ثابت قدم ہو کر ابھرے گا۔ بائیڈن نے ان افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے موجودہ حکومت کے دباؤ کے باوجود آزادیِ اظہار کے حق پر قائم رہ کر استعفیٰ دیا، یا وہ فنکار اور جامعات جو ٹرمپ کے حملوں کے باوجود اپنی آزادی پر ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیڈی فنکار اور پروگرام ساز، یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کی نوکریاں خطرے میں ہیں، پھر بھی آزادیِ اظہار پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ بائیڈن نے ان ریپبلکن رہنماؤں کی بھی تعریف کی جنہوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف موقف اختیار کیا یا ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کوئی خیالی داستان نہیں، یہ ملک 250 برس سے وجودی جدوجہد اور امکانات و خطرات کی کشمکش میں رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں عوام سے پرجوش اپیل کی کہ امریکا کے لوگو، اٹھ کھڑے ہو جاؤ۔  

متعلقہ مضامین

  • ٹر مپ نے پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم شخصیات قرار دے دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات طے، تجارتی تناؤ کم کرنے کی امید
  • امریکی آئینی حدود تسلیم، ٹرمپ نے 2028 میں صدارتی الیکشن سے باہر رہنے کا اعلان
  • صدر جوبائیڈن کی امریکی عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل
  • پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کا دورہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا کا ایٹمی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائلوں کا تجربہ
  • جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے چند گھنٹے قبل، شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازع کو بہت جلد حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ