Jang News:
2025-10-25@01:06:53 GMT

کے ڈی اے میں اربوں کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

کے ڈی اے میں اربوں کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف

—فائل فوٹو

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ڈی اے کے کنسلٹینسی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار، لاگت بھی دگنی ہوگئی

ایک طرف اطراف کا کاروبار بری طرح متاثر ہے دوسری طرف ٹریفک اور پیدل چلنے والے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزراء ناصر شاہ اور جام خان شورو مشترکہ طور پر تحقیقات کریں گے ۔

سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھ کر 3 ہزار 810 ملین کی گئی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے نے منصوبہ پرانے ریٹس پر دیا، بعد میں غیر قانونی طور پر نئے ریٹس لگائے، منصوبہ منسوخ کرنے کے بجائے پرانے ٹینڈر پر جاری رکھنا سنگین خلاف ورزی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے ڈی اے

پڑھیں:

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں

’جیو نیوز‘ گریب

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔

سینٹ کام نے کہا ہے کہ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی، جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • تقریب میں زہر دینے کی کوشش کی گئی‘ ایکواڈور کے صدر کا انکشاف
  • کراچی میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم  کا انکشاف، چوریوں کی شکایت پر گرفتار
  • کے ڈی اے میں 11 ارب روپے سے زائد کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف، انکوائری کا حکم
  • حکومت کا حجاج کو اربوں روپے واپس کرنے کا فیصلہ
  • غزہ امن مشن میں متعدد ممالک شمولیت پر آمادہ؛ امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
  • انکلیوسِو سٹی منصوبہ خصوصی افراد کے لیے جامع ماڈل کمیونٹی بنے گا
  • کراچی: رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں
  • ’بری پل‘ ریل منصوبہ: سعودی وژن 2030 کے اہداف میں اہم سنگ میل