WE News:
2025-12-09@13:48:27 GMT

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں اسٹیٹ بینک کا خالص منافع کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.

85 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔

FX reserves held by SBP up by US$14mn to US$14.46bn for the week ending Oct 17, 2025. pic.twitter.com/GMgUv4dksb

— Topline Securities Ltd (@toplinesec) October 23, 2025

گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اگرچہ شرحِ اضافہ محدود ہے، تاہم ذخائر میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال میں شرح نمو 4.25 فیصد تک جانے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک

حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات میں اعتدال، ترسیلاتِ زر میں بہتری، اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قسطوں کی وصولی جیسے عوامل ذخائر کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور تیل کی بلند قیمتوں کے باعث ذخائر پر دباؤ برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں معمولی اضافہ اگرچہ خوش آئند ہے، لیکن پاکستان کے لیے پائیدار معاشی استحکام کے لیے برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کی بحالی، اور مالیاتی نظم و ضبط ناگزیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک برآمدات ذخائر ڈالر زرمبادلہ سرمایہ کاری شرحِ اضافہ عالمی مالیاتی اداروں غیرملکی کمرشل بینکوں مالیاتی نظم و ضبط معاشی استحکام

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک برا مدات ڈالر زرمبادلہ سرمایہ کاری شرح اضافہ عالمی مالیاتی اداروں غیرملکی کمرشل بینکوں مالیاتی نظم و ضبط معاشی استحکام زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک بینک کے

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

کراچی:(نیوزڈیسک) مختلف عوامل کے باعث پیر کو زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے تین اہم منصوبوں کے لیے 6کروڑ 18لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے، چین کی پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں سرمایہ کاری پلان اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو 54ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے 1فیصد رہنے اور عالمی ٹریژری ادارے ٹریس مارک کی ڈالر کی قدر 280روپے سے نیچے آنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 42پیسے کی بڑی کمی سے 280روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 41پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو نومبر 2025 میں 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول، 5 ماہ میں مجموعی حجم 16.1 ارب ڈالر
  • پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے‘ ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں‘ ایشیائی ترقیاتی بینک
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • سندھ حکومت نےIFFED سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی
  • سندھ حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی
  • پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،اے ڈی بی
  • پاکستان میں شدید پانی بحران، ذخائر میں تیزی سے کمی،ایشیائی بینک
  • آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان