چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کر لیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا، تاہم حالیہ سیلاب کے باعث اس میں کچھ کمی کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.

5 فیصد شرح نمو حاصل کر لیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالرز کے منصوبوں کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔

مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد چاول 69 فیصد, مکئی کی91 فیصد پیداوار ہے۔

اے ڈی بی نے پرانے آلات کے استعمال سے پیدا ہونے والے نقصان اور فصل کی باقیات جلانے سے ہونے والی آلودگی کم کرنے پر زور دیا۔

اے ڈی بی نے 107 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے جس میں 100 ملین ڈالر قرض اور 7 ملین ڈالر گرانٹ شامل ہیں تاکہ ثانوی سطح پر ایس ٹی سی ایم تعلیم کو جدید بنایا جا سکے۔

اے ڈی بی نے 150 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی تاکہ نرسنگ تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے اور صحت کے شعبے میں مضبوط ورک فورس تیار کی جا سکے۔ نئے نصاب، فیکلٹی کی تربیت، اور ڈیجیٹل ایچ ار سسٹم کے ذریعے پنجاب میں اہل نرسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت تین لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جدید سینٹرز آف ایکسیلنس قائم وتربیتی مراکز بنائے جائیں گے جن میں سمیولیشن لیبارٹریز، ڈیجیٹل لرننگ اور جنس کے لحاظ سے مراعات شامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  •  ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ
  • پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کیلئے مثال بن چکا ہے: اویس لغاری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالرز کے منصوبوں کی منظوری
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال
  • ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ
  • این ایف سی اجلاس: ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی
  • قومی مالیاتی کمشن اجلاس، مختلف امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ
  • وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ