ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

استنبول(آئی پی ایس )امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنیکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینیکے منصوبیکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنیکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔

معاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہیکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی ہے۔نام نہ بتانیکی شرط پر حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائیگا۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے اور پاکستانی حکام نے اس خبر پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔بلوم برگ کا کہناہیکہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔

ترکیے نے پاکستان کے درجنوں ایف-16 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے اور اب وہ چاہتا ہیکہ پاکستان اس کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل ہو۔رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنیکے منصوبے بھی موجود ہیں۔ ترک دفاعی صنعت کے حکومتی ادارے ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق ترکیے کی دفاعی برآمدات اس سال کے پہلے 11 مہینوں میں 30 فیصد بڑھ کر 7.

5 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ شراکت داری ختم کریں؛ یورپی ارکان پارلیمنٹ کا خط پنجاب میں ون ڈش، اوقات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈا ئون، متعدد ہالز اور فارم ہا ئوسز سیل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونیکاامکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے مطابق ترکیے جنگی ڈرون چاہتا ہے بلوم برگ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن