عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جبر، دھونس اور طاقت کے زور پر کبھی ترقی ممکن نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ایوب خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف کے ادوار میں ہو چکا ہوتا، مگر ہر دور میں اشرافیہ امیر ہوتی گئی اور عوام مزید غریب ہوئے۔
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی فیصلوں میں بار بار یہی طے کیا گیا کہ مقبول رہنما نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہیں اور انہیں منظر سے ہٹانا ضروری ہے، مگر ہر کوشش ناکام رہی۔عوام کے دلوں سے مقبول رہنماؤں کو فیصلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی وجہ ہے، یہ دیوانے یا سحر زدہ نہیں ہیں۔
بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں جو جمہوریت کا نام لیتی تھیں، آج ’معتوب‘ ہونے کے بعد ’مغلوب‘ ہو چکی ہیں اور سر جھکا کر نوکری کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک ہی قیادت اور ایک ہی جماعت ہے جو حقیقتاً عوام کی بات کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے مخالف نہیں ضامن ہیں۔ عمران خان ملک کی فلاح کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔ انتشار اور عوام کو دبانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 9 مئی کے بعد جو کچھ ہوا، میں آج بھی رات کو روتا ہوں۔ بس کرو، یہ اس قوم کا مقدر نہیں تھا۔
وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت کا امکان
انہوں نے کہا کہ جب کوئی پارٹی یا لیڈر عوام کے دلوں میں جگہ بنا لے تو اسے تقریر، الزام یا نوٹی فکیشن سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ کیا نوٹی فکیشن سے کوئی پارٹی عوام کے دل سے ختم ہو جائے گی؟ 10 سال یلغار کی گئی، کیا بھٹو کو ختم کیا جا سکا؟ تب بھی نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہو گا، حوصلہ رکھیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان قوم کے لیڈر، وفاقی وزرا کا رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
ہمارے لیڈر عمران خان اور انکی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتے ہیں.
وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی ، غیر اخلاقی… pic.twitter.com/sprZKllNVt
— Government of KP (@GovernmentKP) December 5, 2025
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی تھی، وفاقی وزرا کا یہ رویہ عوام کو اشتعال دلانے اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ صوبائی حکومت پہلے ہی گڈ گورننس کا روڈ میپ دے چکی ہے، سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لیے سول افسران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی جائے، اس سے سرکاری اخراجات میں کمی ہوگی، گڈ گورننس اور شفافیت کے لیے صوبے کے تمام سرکاری، خودمختار و نیم سرکاری اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کی جائیں۔ کوئی بھی سرکاری بھرتی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ کل ہونے والے قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے، ہمارے اصولی مؤقف کے ساتھ اجلاس کے تمام شرکا نے اتفاق کیا ہے۔ این ایف سی میں ضم اضلاع کا شیئر شامل نہیں جو 1375 ارب روپے بنتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ طورخم بارڈر 55 روز سے بند ہے، جس کے باعث ڈرائیوروں کے ساتھ مرد، خواتین، بچے اور بزرگ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو کھانے پینے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا
انہوں نے کہاکہ سول افسران بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل اشتعال بشریٰ بی بی سہیل آفریدی عمران خان مذمت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاقی وزرا پریس کانفرنس وی نیوز