پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔