’ڈیٹا لیک‘ سے متعلق صحافی اعزاز سید کے دعوے بنیاد اور گمراہ کن قرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع نے نادرا سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق صحافی اعزاز سید کے دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ یہ دعویٰ اعزاز سید نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام میں، اور ایک دوسرے پروگرام میں صحافی عمر چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا، جس پر سیکیورٹی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فیلڈ مارشل بہت اہم شخصیت ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل عاصم منیر کی پھر تعریف
سیکیورٹی ذرائع نے نادرا سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق صحافی اعزاز سید کے حالیہ دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی اعزاز سید نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام میں، اور ایک دوسرے پروگرام میں صحافی عمر چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ایک خبر رپورٹ ہوئی تھی جس پر پارلیمنٹ میں انکوائری کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی اس معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔
اعزاز سید کے مطابق نادرا سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ڈیٹا لیک ہوا تو ابتدا میں اس بات پر یقین نہیں کیا جا رہا تھا کہ آرمی چیف جیسی انتہائی حساس شخصیت کا ڈیٹا کس طرح لیک ہوسکتا ہے، مگر بعد میں یہ بات درست ثابت ہوئی۔
اعزاز سید کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے ذرائع نے سختی سے منع کیا تھا کہ وہ متعلقہ افراد کے نام ظاہر نہ کریں کیونکہ اس کا تمام بوجھ ایک ہی شخص پر آجائے گا۔ تاہم اب جب کہ وہ متعلقہ عہدیدار اپنے عہدے پر موجود نہیں رہے، اس لیے وہ یہ بات سامنے لا رہے ہیں کہ ڈیٹا لیک معاملے میں جن ناموں کا ذکر آیا، ان میں ایک نام سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں، مشعال ملک
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ برا نہ مانیں تو یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس انکوائری میں پرانی شخصیات کے نام بھی آئے ہیں۔ ان کے مطابق انکوائری کے دوران 2 سابق اعلیٰ فوجی افسران کے نام بھی سامنے لائے گئے، اور یہ بات ریکارڈ پر ہے۔ ان میں سابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا نام بھی شامل تھا، جبکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی زیرِ تحقیق معاملات میں سامنے آیا۔
اعزاز سید کے مطابق اب آئندہ چند دنوں میں شواہد کی جانچ پڑتال اور ان کی باہمی مطابقت کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ تحقیقات کا حتمی نتیجہ کیا بنتا ہے۔ تاہم جو تفصیلات اب تک سامنے آئی ہیں، وہ انکوائری ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
وی نیوز نے اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع سے بات کی تو سیکیورٹی ذرائع نے اعزاز سید کے دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور اسے پروپیگنڈا قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل اطہر عباس جنرل ساحر شمشاد جنرل عاصم جنرل فیض حمید ڈیٹا لیک نادرا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنرل فیض حمید ڈیٹا لیک صحافی اعزاز سید سیکیورٹی ذرائع اعزاز سید کے پروگرام میں ڈیٹا لیک آرمی چیف نام بھی کیا تھا کا ڈیٹا تھا کہ
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔