راولپنڈی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اُن کی 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین کیاگیا. تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اظہارِ تشکر اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات
سٹی 42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی ۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
افغان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کا قومی اعزاز کے ساتھ جنازہ