وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو بڑی فتح سے نوازا ہے.آپ لوگوں نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی،ہر امیدوار نے اپنے اپنے حلقے میں بہت محنت کی۔نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی سے بھی مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی،جس دن میانوالی گرین بس لانچ کرنے گئی اس دن پتا چل گیا تھا میانوالی میں تبدیلی آگئی ہے۔ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی،پچھلے دور میں بھی ہم تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے،ڈسکہ میں دھند آگئی تھی اور پریذائیڈنگ عملہ غائب ہوگیا ،عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے،مشکلات کے باوجود ن لیگ نے کبھی سیاسی عمل سے کنارہ اختیار نہیں کیا،تمام مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا۔مسلم لیگ ن نے عوام کو اپنی طاقت بنایا، کسی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا،تحریک انصاف نے بھی اس الیکشن میں بائیکاٹ نہیں کیا،تحریک انصاف نے ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موروثیت کا طعنہ دینے والوں نے کسی جگہ اپنی بیوی تو کسی جگہ اپنا بھائی کھڑا کیا،بڑی منافقت سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ الیکشن ہار گئے تو ہم کہیں گے بائیکاٹ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئےتو ہم کہیں گےبائیکاٹ کے باوجود ہم جیت گئے۔تمام جگہ ان کے پولنگ اسٹیشنز موجود تھے،اب عوام کو سمجھ آگئی ہے،عوام نہ آپ کے جلسے میں آتے ہیں نہ آپ کے بہکاوے میں آتے ہیں،آپ نے بیانیہ بیانیہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی جس سے لوگ بیوقوف بنتےتھے.

آپ کے 4 سال کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اب لوگوں کو اصل اور نقل کا فرق پتہ چل گیا ہے،چور ڈاکو کا بیانیہ کتنی دیر تک چلتا ہے ؟پی ٹی آئی کے چار سال میں ملکی سیاست کو داغدار کیا گیا،پی ٹی آئی کے دور میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا،چند سال پہلے آپ نے لوگوں کیساتھ جو کیا تھا آج آپ اس کا رونا رورہے ہیں.مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ ملک ترقی کرتا رہے،حکمران صرف حکمران بن کر نہ رہیں، دن رات محنت کریں اور عوام کاسوچیں،جو خدمت کی ہے وہ اتنی آسانی سے نہ مٹائی جاسکتی ہے نہ بھلائی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موروثیت کا طعنہ دینے والوں نے کسی جگہ اپنی بیوی تو کسی جگہ اپنا بھائی کھڑا کیا،بڑی منافقت سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ الیکشن ہار گئے تو ہم کہیں گے بائیکاٹ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئےتو ہم کہیں گےبائیکاٹ کے باوجود ہم جیت گئے۔تمام جگہ ان کے پولنگ اسٹیشنز موجود تھے،اب عوام کو سمجھ آگئی ہے،عوام نہ آپ کے جلسے میں آتے ہیں نہ آپ کے بہکاوے میں آتے ہیں.آپ نے بیانیہ بیانیہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی جس سے لوگ بیوقوف بنتےتھے.آپ کے 4 سال کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اب لوگوں کو اصل اور نقل کا فرق پتہ چل گیا ہے،چور ڈاکو کا بیانیہ کتنی دیر تک چلتا ہے ؟پی ٹی آئی کے چار سال میں ملکی سیاست کو داغدار کیا گیا،پی ٹی آئی کے دور میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا،چند سال پہلے آپ نے لوگوں کیساتھ جو کیا تھا آج آپ اس کا رونا رورہے ہیں.مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ ملک ترقی کرتا رہے،حکمران صرف حکمران بن کر نہ رہیں، دن رات محنت کریں اور عوام کاسوچیں،جو خدمت کی ہے وہ اتنی آسانی سے نہ مٹائی جاسکتی ہے نہ بھلائی جاسکتی ہے۔نوازشریف کیخلاف تاریخ کی بدترین سازش ہوئی ہے،نواز شریف پاکستان کا واحد سیاسی لیڈر ہےجسے اللہ تعالیٰ نے 3 بار وزیراعظم بنایا،تین بار کے وزیراعظم کوسازش کر کے نکالا گیا۔نوازشریف نے 40 سال میں سے11سال جلا وطنی برداشت کی،وہ آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ کھڑے ہیں،اس ملک کا حال بھی وہ ہیں اور مستقبل بھی وہ ہیں،انکی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،لوگ آج بھی ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دیتے ہیں،آج بھی میں گھر سے نکلتے وقت نوازشریف کو سلام کرتی ہوں۔ہمیں وراثت میں عوام کی خدمت کرنا سکھائی گئی ہے،اگر نوازشریف کی خدمت کونکال دیا جائے تو صرف کھنڈرات بچتے ہیں،ان کے دور میں پاکستان ترقی کے ریکارڈ توڑ رہا تھا،آج ڈیفالٹ کی کوئی بات نہیں کررہا۔

ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4فیصد پر آگئی ہے،عوام حقیقی تبدیلی کو محسوس کررہے ہیں،عوام نے دھرنے کی کال پر یقین کرنے سے صاف انکار کردیا ہے،خیبر پختونخوا کے لوگ آج بھی علاج کیلئے پنجاب آتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے لوگوں کیلئے ہمارے دل کے اور اسپتالوں کے دروازے کھلے ہیں،آج پنجاب میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں،گزشتہ سال 20ہزار کلومیٹر سڑکیں بنیں،اس سال 10ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسانوں اور عام لوگوں کیلئے بھی کام ہورہا ہے،روز سڑکیں دھلتی ہیں،گلیاں اور محلے صاف ہورہے ہیں۔جھوٹ اور منافقت سے گزشتہ4 سال لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا،،لوگوں کے سامنے ان کی منافقت عیاں ہوگئی ہے،مسلم لیگ نے ہر دور میں ملک کی قسمت تبدیل کی،مسلم لیگ ن کو کام کرنا آتاہے،مستقبل بہت روشن ہے،جیتنے والے تمام امیدوار اپنے حلقوں میں عوام کی بہتری کیلئے کام کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے میں ا تے ہیں کی سیاست کو مسلم لیگ ن تو ہم کہیں جاسکتی ہے مریم نواز لوگوں کی انہوں نے نہ ا پ کے ا گئی ہے تے ہیں ا جیت گئے کیا گیا کسی جگہ عوام نے ا ج بھی کہا کہ

پڑھیں:

مصنوعی بیانیہ زمین بوس ہو گیا، عوام نے کارکردگی کی سیاست کو ترجیح دی: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بائی الیکشن نہیں بلکہ ایک عوامی فیصلہ تھا، جس نے پاکستان کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت مختلف حلقوں میں مسلم لیگ ن نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور ہری پور سمیت متعدد حلقوں میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے 2020 والے فیصلے کو دوبارہ دہرایا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک مصنوعی بیانیہ تشکیل دیا گیا، ریاستی قوت استعمال کی گئی، لیکن ’’آرٹی فیشل نیریٹو‘‘ اپنی مدت پوری کر کے خود ہی زمین بوس ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مصنوعی لیڈر یا مصنوعی بیانیے کی عمر زیادہ نہیں ہوتی، کیونکہ حقیقت ہمیشہ سامنے آ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ اب کارکردگی نہیں بلکہ بیانیے کی سیاست چلتی ہے، مگر گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے بیانیے کی سیاست کا نقصان دیکھا۔ 2017 میں نواز شریف حکومت کو ہٹانے کے بعد ترقی کا پہیہ رکا، سی پیک سست روی کا شکار ہوا، بجلی منصوبے متاثر ہوئے، اسٹاک مارکیٹ اور معیشت نیچے آگئی اور مہنگائی نے عوام کو کچل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بیانیہ سچ پر مبنی ہو تو ٹھیک ہے، لیکن جھوٹے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ ’’میرا آج کا بیانیہ کارکردگی ہے، میرٹ ہے اور زمینی حقائق ہیں۔ اگر کوئی کام نہ ہوتا تو میں بیانیہ کیسے دیتی؟ جھوٹ ایک حد تک بولا جا سکتا ہے، اس کی بھی مدت ہوتی ہے۔‘‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں کو ’’عمران دار ججز‘‘ اور جنرل فیض حمید الیکشن جتوایا کرتے تھے، آج ان کے پاس نہ وہ حمایت ہے نہ سہارا۔ ’’اللہ نے ان کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے کھول دی ہے۔‘‘

مریم نواز نے اپنی سابقہ قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کے ساتھ انہیں بھی جیل بھیجا گیا۔ ’’میں پہلی خاتون تھی جسے سیاسی انتقام کے تحت جیل میں ڈالا گیا۔ اُس وقت بھی مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کی صرف دو سیٹیں رہیں گی، مگر آج عوام نے اُن تمام پیش گوئیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام نے کارکردگی، خدمت اور حقیقت کو ووٹ دیا ہے، نہ کہ مصنوعی بیانیے کو۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے اپنی ہی روایات کا بوجھ اٹھایا ہے، رونا دھونا نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
  • آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نوازلوگوں کی خدمت کرنے میں مجھ سے آگے نکل گئےہیں، مریم نواز
  • عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز
  • ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز
  • تخریبی سیاست مسترد، عوام نے خوشحالی کو چن لیا، نوازشریف
  • عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
  • مصنوعی بیانیہ زمین بوس ہو گیا، عوام نے کارکردگی کی سیاست کو ترجیح دی: مریم نواز
  •  عوام نفرت، انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال
  • ضمنی الیکشن ریفرنڈم، عوام نفرت و انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال