Islam Times:
2025-11-26@13:59:09 GMT

کراچی میں دستہ اباالفضلؑ کے تحت مجلسِ عزا و غنچہ زنی

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے خطاب مولانا ڈاکٹر مظفر حسین رضوی نے کیا، جنہوں نے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت، مقام اور مظلومیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد از مصائب، دستہ اباالفضلؑ نے اپنے روایتی انداز میں غنچہ و سینہ زنی کرتے ہوئے امامِ زمانہ عجّل اللہ فرجہٗ الشریف کی خدمت میں ان کی مظلوم دادی بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے جعفر سوسائٹی میں دستہ اباالفضلؑ کی جانب سے شہادتِ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پُرسوز مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ مجلس کا آغاز حدیثِ کساء کی تلاوت سے ہوا، جو دریاب نقوی نے عقیدت کے ساتھ پیش کی۔ سوزخوانی کے فرائض ادارہ ترویجِ سوزخوانی کے اراکین نے انجام دیئے، جب کہ سلام حنین زیدی اور معروف شاعرِ اہلِ بیتؑ زین اعظمٰی نے پیش کیا۔ مجلسِ عزا سے خطاب مولانا ڈاکٹر مظفر حسین رضوی نے کیا، جنہوں نے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت، مقام اور مظلومیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد از مصائب، دستہ اباالفضلؑ نے اپنے روایتی انداز میں غنچہ و سینہ زنی کرتے ہوئے امامِ زمانہ عجّل اللہ فرجہٗ الشریف کی خدمت میں ان کی مظلوم دادی بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ آخر میں عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیتؑ ذیشان عابدی نے سلامِ آخر پیش کیا، جبکہ علامہ باقر حسین زیدی نے مصائبِ اختتام جنابِ سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیش کیا پیش کی

پڑھیں:

شہداء کی جرات و عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایف سی اہلکاروں نے بروقت، مؤثر اور دلیرانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا، جو پوری قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے بہادر جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ یہ شہدا قوم کے ہیرو اور ہمارا فخر ہیں، جب تک وطن کی حفاظت کا یہ جذبہ شہادت موجود ہے کوئی ہماری طرف میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے وطن کے تحفظ کیلئے جس بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہلِخانہ کیساتھ ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایف سی اہلکاروں نے بروقت، مؤثر اور دلیرانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا، جو پوری قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے دی گئی ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یہ قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اجتماعی دعائے توسل و مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
  • کراچی میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوس عزائے فاطمیہ
  • یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، کراچی میں مرکزی جلوس کا انعقاد
  • تھران، حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہؑ کی آخری شب کے مراسم
  • خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • شہداء کی جرات و عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خرم نواز گنڈا پور
  • سکردو، اسلامی تحریک کے زیر اہتمام "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد
  • حضرت فاطمہؑ کا پوشیدہ مزار اور غیبت و قیام امامؑ زمانہ
  • خفیہ قبر کے رموز، پوشیدہ مزار بطورِ ابدی احتجاج