پی ٹی آئی نے اپنی ہی روایات کا بوجھ اٹھایا ہے، رونا دھونا نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج جس طرزِ سیاست پر شور مچا رہی ہے، وہی روایت دراصل اسی نے برسوں میں تشکیل دی تھی، اس لیے اب احتجاجی بیانیہ عوام کو متاثر نہیں کر رہا۔
منعقدہ ایک تقریب سے نومنتخب ارکانِ اسمبلی کے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی، طرزِ سیاست اور گزشتہ دورِ حکومت کے رویّے پر سخت تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے منافقت کی اعلیٰ مثال قائم کی، اگر پی ٹی آئی کسی نشست پر ہار جاتی ہے تو فوراً بائیکاٹ کا جواز گھڑ لیتی ہے اور اگر کہیں کامیابی مل جائے تو اسی بائیکاٹ کو اپنی طاقت ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل سیاسی بلوغت کے منافی ہے اور عوام اب ایسے بیانیے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، موروثی سیاست کا راگ الاپنے والی پی ٹی آئی خود اپنے قریبی رشتہ داروں کو انتخابی میدان میں اتارتی رہی ہے ، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی کم ہوتی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اس جماعت کے بیانیے سے گمراہ نہیں ہو رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ اقتدار کو تاریخ کے بدترین برس کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں سیاسی ماحول کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا گیا، مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا اور چور ڈاکو کے نعروں کے ذریعے سیاست کا وقار مجروح کیا گیا ، جن روایات کا آج پی ٹی آئی ماتم کرتی نظر آتی ہے، وہی طریقے اس نے خود متعارف کرائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ، بدتمیزی اور خواتین کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال پی ٹی آئی کا مستقل وطیرہ رہا ہے، مگر حالیہ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ عوام اس سیاست کو مسترد کر چکے ہیں، نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والے آج خود تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے پنجاب کے عوام کو آج اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
اسلام آباد+ صوابی (نیٹ نیوز+ نامہ نگار) تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔ بیان میں کہا پنجاب سے میری گزارش ہے آج 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اْن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں ہماری موجودگی لازم ہے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ان غیر شفاف نتائج کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے، ین اے18 میں الیکشن کمشن کی کھلی دھاندلی نے ایک بار پھر اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔80 فیصد ووٹرز نے فراڈ انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے18 ہری پور میں فارم45 کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان27 ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کر چکی تھیں، لیکن الیکشن کمشن نے حسبِ روایت رات کی تاریکی میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔