data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور زاید دھواں چھوڑنے والی ناقص گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر اور اسپتالوں کی ناقص بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ دھوں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری طور پر لازمی قرار دے دی گئی ہے، حد سے زاید دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی، سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ دے رہے ہیں، بڑی گاڑیاں اور بسیں معیار پر پوری نہ اتریں تو قانونی کارروائی کریں گے۔ غیر معیاری گاڑی پکڑی گئی تو اب صرف جرمانہ نہیں، گاڑی بھی قبضے میں لی جائے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاق کی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کے لیے وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیج دیا ہے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے۔ وزارت آئی ٹی کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سکیور ڈیٹا ایکسچینج لیئر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نادرا، ایف بی آر اور ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر قرار دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اتھارٹی اہم قومی انفرا اسٹرکچر کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی جب کہ سائبر سکیورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سکیورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا کا خالصتان ریفرنڈم: ریکارڈ ٹرن آؤٹ مشرقی پنجاب کی بھارت سے آزادی کی حمایت کرتا ہے
  • پنجاب، سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • تعلیمی اداروں سمیت سرکاری ونجی تمام خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمتوں کیلئے نئی پالیسی، تعلیمی اسکور پر5پوائنٹ اضافی ملیں گے
  • حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی قائم کرنے فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ