این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آر او آفس کو موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔
سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے 1,63,996 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب نے 1,20,220 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح بابر نواز خان کو 43,776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے این اے 18 میں ٹرن آؤٹ 42.
آر او آفس کے مطابق فارم 45 کے نتائج کو آر ایم ایس سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب عمر ایوب ہری پور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این اے 18 ہری پور عمر ایوب ہری پور بابر نواز خان کے مطابق ہری پور
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔