پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی جن نشستوں پر نون لیگ انتخابی برتری لینے میں کامیاب ہوئی ہے اس میںواضح طور پر ووٹرز ٹرن آؤٹ کم دکھائی دیا، تحریک انصاف کے حلقوں میں انتخابی نتائج مسترد کرنے پر صلاح مشورے

آزاد امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات پر متعدد سوالات اُٹھائے گئے ،کچھ حلقوں میں ووٹرز کی طرف سے گھروں سے بیلٹ پیپر لانے کے سنگین الزامات بھی لگتے رہے، فارم۴۵ پربھی جلد دستخط کرانے کی اطلاعات زیر گردش

ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6اور پنجاب اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم واضح طور پر پنجاب میں نون لیگ تمام ہی نشستوں پر ٓواضح برتری رکھنے میں کامیاب ہو
گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی جن نشستوں پر نون لیگ انتخابی برتری لینے میں کامیاب ہوئی ہے اس میںواضح طور پر ووٹرز ٹرن آؤٹ کم دکھائی دیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی ایک جماعت کے طور پر کہیں پر بھی انتخابات میں شریک نہیں ہوئی البتہ کچھ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کی حمایت رکھتے تھے۔ آزاد امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات پر متعدد سوالات بھی اُٹھائے گئے ہیں جبکہ کچھ حلقوں میں یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ ووٹرز گھروں سے بیلٹ پیپر لے کر آئے جو پہلے سے دستخط شدہ بھی تھے، جبکہ کچھ جگہوں پر فارم۴۵ بھی جلد دستخط کرانے کی اطلاعات بھی گردش میں رہیں۔مجموعی طور پرتحریک انصاف کی جانب سے اس انتخابی عمل پر سنگین سوالا ت اُٹھائے جاتے رہے۔ رات گئے جب تمام حلقوں سے انتخابی عمل میں نون لیگ کی پراسرار مگر واضح برتری کی خبریں آرہی تھیں تو تحریک انصاف کے حلقوں میں ان انتخابی نتائج کو مسترد کرنے پر صلاح مشورے جاری تھے۔
این اے 185 ڈی جی خان
حلقے کے 108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری 40527 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 19008 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ساہیوال: این اے 143 ضمنی انتخابات
حلقے کے تمام 442 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 136313 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 13120 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہری پور، این اے 18
161 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 44707 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز 28469 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور: این اے 129
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے میدان مار لیا، انہوں نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 34342 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 334 پولنگ سٹیشن میں ٹرن آؤٹ 18.

67 فیصد رہا۔تمام 317 پولنگ سٹیشن میں ٹرن آؤٹ 17.24 فیصد رہا، جبکہ ن لیگی امیدوار حافظ محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار ارسلان احمد ووٹ 29099 لے کر دوسرے نمبر پررہے ۔
فیصل آباد: حلقہ نمبراین اے 96
153 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری 63957 ووٹ لے کر
پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 21067 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مظفرگڑھ: پی پی 269
63 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علمدارقریشی 23227 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 13444 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میانوالی: حلقہ پی پی 87
96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق علی حیدرنور خان 44944 لے کر آگے جبکہ نوابزادہ ایاز خان 2622 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 98
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم نے 28907 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل چیمہ 20401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد، پی پی 115
68 پولنگ کے اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد طاہر پرویز 12431 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر نے 2012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 116
ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے
ساہیوال: پی پی 203
تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطبق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ 46820 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر10975 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، ٹرن آؤٹ 23 فیصد رہا۔
سرگودھا،پی پی 73
89 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 28704 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 4091 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن