کراچی:

مختلف عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 48ملین ڈالر فنڈ کی منظوری، بنگلہ دیش سے پاکستان کو 1لاکھ ٹن چاول کا برآمدی آرڈر موصول ہونے اور چین کو پاکستانی نمک کی برآمدات 26فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو 44ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

 برآمدکنندگان پر عائد 2.

5فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کیے جانے سے ملکی برآمدات متوقع طور پر بڑھنے، ریکوڈک منصوبے میں متوقع سرمایہ کاری کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی کا شکار رہا جس سے ایک موقع پر 20پیسے کی کمی سے 280روپے 36پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں ڈالر ڈالر کی

پڑھیں:

پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک

پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی ملک نے کہا کہ پاکستان کے پاس چینی کرنسی آر ایم بی کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے۔پاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک (چائنا انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کراچی برانچ) نے پاکستان میں آر ایم بی کے بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنے کی 10 ویں سالگرہ پر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

محمد علی ملک نے تقریب میں شرکت کی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آر ایم بی پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیت اور امکانات رکھتا ہے اور اس سے تمام فریقوں کو مزید فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ پاکستان کے پاس آر ایم بی کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے پہلے سے ہی ایک مضبوط ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اور پاکستان کے مرکزی بینک نے آر ایم بی کو فروغ دینے اور ٹرانزیکشن کلیئرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کاروباری ادارے اور مقامی بینک آر ایم بی سے متعلق کاروبار کے فوائد کو پوری طرح سمجھیں۔

اس موقع پر پیپلز بینک آف چائنا کے میکرو پروڈینشل مینجمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر چو یونگ کھون نے اپنی آن لائن تقریر میں کہا کہ 2024 میں، چین اور پاکستان کے درمیان اشیاء کی تجارت میں آر ایم بی کی ٹرانزیکشنز 19.4 بلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو کہ اسی عرصے میں پاکستان میں کل کراس بارڈر ٹرانزیکشنز کا 23 فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں آر ایم بی کی ترقی کے لیے ابھی بھی وسیع گنجائش موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لئے سرزمین کا تحفظ اور قومی سالمیت اولین ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک
  • ملک میں سونے کی کھپت کتنی، قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ گزشتہ سال کتنے ملین ڈالر کاسونا درآمد کیا گیا؟
  • پاکستان ریلویز: 11 مزید ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
  • 11 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، 3 دسمبر کو اوپن نیلامی ہو گی
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟
  • ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی شیئرز ریکارڈ کم سطح پر