ملک میں سونے کی کھپت کتنی، قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ گزشتہ سال کتنے ملین ڈالر کاسونا درآمد کیا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر ”کمپٹیشن ایسسمنٹ اسٹڈی“ جاری کردی ہے، جس میں ملک میں سونے کی مارکیٹ کے ڈھانچے، ریگولیٹری انتظام اور مارکیٹ میں مقابلے کے مسائل کا شواہد کی بنیاد پر تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کمپٹیشن کمیشن نے گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لئے پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن کے نئے قائم کردہ سینٹر آف ایکسیلینس اِن کمپٹیشن لا کی تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستان میں سونے کی ایک ایسی ایک دستاویزی مارکیٹ کا نقشہ پیش کرتی ہے جہاں کوئی خاص ریگولیشن، ضوابط موجود نہیں اور غیر شفاف قیمتوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 60 سے 90ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے، جس کی بڑی وجہ سماجی و ثقافتی عوامل ہیں۔ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز اور طریقوں سے ہوتی ہے۔
پاکستان تقریباً مکمل طور پر درآمدی سونے پر انحصار کرتا ہے اور سال 2024 میں ملک میں 17ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔
رپورٹ میں ریکو ڈیک کاپر گولڈ پروجیکٹ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اپنے مجوزہ 37 سالہ دورانیے میں تقریباً 74 ارب ڈالر کی مالیت کا سونا اور تانبا پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ملکی سپلائی چین کو بدلنے کی ممکنہ طاقت رکھتا ہے۔
رپورٹ میں سونے کی مارکیٹ میں کمپٹیشن کو محدود کرنے والی بڑی مندرجہ ذیل رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
غیر رسمی مارکیٹ، غیر دستاویزات مارکیٹ ہونے کی وجہ سے سونے کے تاجر زیادہ تر نقد لین دین کرتے ہیں اور تاجروں کے گروہ سونے کی قیمتوں اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر شفاف قیمت، سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکینزم موجود نہیں بلکہ مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن یومیہ بنیادوں پر قیمتوں کا اجراء کرتی ہیں۔
جامع ریگولیشن کا نہ ہونا ملک میں سونے کی درآمد اور تجارت کو ریگولیٹ کرنے کے لئے وزارتِ تجارت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسٹیٹ بینک، پاکستان جیولری اینڈ جیم ڈیولپمنٹ کمپنی اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے الگ الگ ریگولیشن جاری کر رکھے ہیں۔
ان اداروں کی پالیسیوں میں تضادات موجود ہیں۔ ٹیکس اور پیچیدہ کمپلائنس، سونے کی ٹرانزیکشن پر پیچیدہ ٹیکس کا نظام، غیر واضح طریقہ کار اور عدم یکسانیت اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کو فروغ دیتے ہیں۔
جانچ اور ہال مارکنگ کی کمی، ملک میں سونے کی ریفائننگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ہال مارکنگ کی ناکافی سہولیات کے باعث ملاوٹ اور صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
اعدادو شمار کی کمی، سونے کی درآمدات، فروخت اور خالص ہونے سے متعلق قابلِ اعتماد ڈیٹا نہ ہونے سے مؤثر پالیسی سازی ممکن نہیں، ملک میں گولڈ کی مارکیٹ کو منظم کرنے اور درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے کمپٹیشن کمیشن نے جامع اصلاحات تجویز کی ہیں۔
جامع ریگولیٹر کا قیام، پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دی جائے جو لائسنسنگ، درآمدات اور اینٹی منی لانڈرنگ کے ریگولیشنز کی کمپلائنس سمیت تمام قوانین اور ضوابط کو یکجا کر کے جامع ریگولیٹری فریم ورک تشکل دے اور نافذ کرے۔
رپورٹ میں جانچ اور ہال مارکنگ، سونے کے خالص ہونے اور اس کے معیار کی درجہ بندی کے لئے خرید و فروخت ہونے والے تمام سونے کی جانچ اور اس کی درجہ بندی کو لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ صارفین کو تحفظ حاصل ہو اور ملکی سونے کی برآمدات کو بھی فروغ دیا جاسکے۔
سونے کی ویلیو چین کی ڈیجیٹل تبدیلی، سونے کی خرید و فروخت کو جدید ٹیکنالوجی یعنی بلاک چین پر مبنی ٹریس ایبلٹی تشکیل دے کر ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے منسلک کیا جائے۔
گولڈ بینکنگ سسٹم کا قیام، ترکی کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے، گھروں میں پڑا سونے کو فارمل معیشت میں شامل کرنے کے لیے ایک گولڈ بینک کا نظام قائم کیا جائے۔
ڈیٹا گورننس کو مضبوط بنانا، سونے کی درآمد، پیداوار، برآمد بارے جامع رپورٹنگ اور مارکیٹ میں ریگولیشنز اور پرائس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرائے جائیں۔
کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے خصوصاً اس وقت کہ جب پاکستان ریکوڈک منصوبے کے کمرشل آغاز کی تیاری کررہا ہے، ملک میں سونے کی مارکیٹ کے لئے جدید ریگولیشنز متعارف کروانے ضرووری ہیں۔
سونے کو دستاویزی مارکیٹ میں لانے سے مارکیٹ کی شفافیت میں اضافہ ہوگا اور صارفین کا تحفظ حاصل ہوگا، سونے کی غیر راسمی اور اسمگلنگ میں کمی آئے گی اور ملک میں دستیاب سونے کی ملکی معیشت میں قدر شامل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملک میں سونے کی سونے کی مارکیٹ کمپٹیشن کمیشن مارکیٹ میں رپورٹ میں کے لئے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر آگئی ، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے استحکام رہا تھا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع ٹوئٹ کیس: ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم