سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی :ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں ویسٹا رائیڈرز کے اسٹار بیٹر اور سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی شاندار فارم میں ہیں۔ ویسٹا رائیڈرز نے اب تک چار میں سے تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جبکہ ٹیم نے اپنے آخری دو میچوں میں مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔
فاف ڈو پلیسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابو ظہبی ٹی ٹین کا ہر مقابلہ انتہائی سخت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار فتوحات ٹیم کے لیے مومینٹم قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی آسان نہیں، تاہم ویسٹا رائیڈرز کا ہدف ٹائٹل کی دوڑ میں آگے تک جانا ہے۔فاف ڈو پلیسی نے بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں کھیلنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سری سانتھ ہمیشہ سے بے حد جذباتی اور فائٹر کرکٹر رہے ہیں، اور گیند کو شاندار انداز میں سوئنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں جنوبی افریقہ میں آندرے نیل کے خلاف سری سانتھ کے یادگار ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے ساتھ کھیلنا ’’بہت اچھا محسوس ہوتا ہے‘‘۔23 نومبر کو ناردرن وارئرز کے خلاف میچ میں فاف ڈو پلیسی نے اس سیزن کی پہلی نصف سنچری 212 کے اسٹریک ریٹ کے ساتھ اسکور کی اور ٹیم کو 116 رنز کا ہدف چار گیندیں پہلے حاصل کرنے میں مدد دی۔اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے حوالے سے 37 سالہ کرکٹر نے کہا کہ وہ جم میں ہفتے میں چار سے پانچ روز باقاعدگی سے ٹریننگ کرتے ہیں اور ڈائٹ، نیوٹریشن اور ریکوری پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فٹنس میں مستقل مزاجی اور ہولسٹک روٹین ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی کی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر رونمائی ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد ابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتحCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔