WE News:
2025-11-26@09:16:00 GMT

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

تھائی لینڈ کے نونتھابوری صوبے میں واقع واٹ رات پراکھونگ تھام مندر کے عملے کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک 65 سالہ خاتون کو آخری رسومات کے لیے لائے جانے کے بعد تابوت میں حرکت کرتے ہوئے پایا گیا۔

مندر نے اس واقعے کی ویڈیو اپنی فیس بک پر بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون تابوت میں ہلکی ہلکی حرکت کر رہی تھی، جس سے مندر کا عملہ دنگ رہ گیا۔

مزید پڑھیں: ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل

مندر کے مینیجر پیارٹ سود تھوپ کے مطابق، خاتون کے بھائی نے انہیں پھِتسانولوک صوبے سے مندر تک لایا۔ وہیں، عملے نے تابوت سے ہلکی آواز سنی، جس پر تابوت کھولا گیا اور سب دنگ رہ گئے۔

پیارٹ کے مطابق، خاتون نے آہستہ آہستہ اپنی آنکھیں کھولیں اور تابوت کی لکڑی کو تھپتھپانا شروع کر دیا، اور لگتا ہے کہ وہ کچھ وقت سے یہی کر رہی تھیں۔

خاتون کے بھائی نے بتایا کہ وہ قریباً 22 سال سے بستر پر تھیں اور حال ہی میں ان کی صحت بگڑ گئی تھی۔ 2 دن قبل وہ بے ہوش ہو گئی تھیں اور سانس لینا بند کر دیا تھا۔

بھائی انہیں تابوت میں رکھ کر قریباً 500 کلومیٹر کا سفر کرکے بنکاک کے اسپتال لے گئے تاکہ خاتون کے اعضا عطیہ کیے جا سکیں، جیسا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم اسپتال نے اس پیشکش کو رد کر دیا کیونکہ ان کے پاس سرکاری موت کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پرستار کا شبھمن گل سے ہاتھ ملاتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، ویڈیو وائرل

خاتون کے بھائی نے اسی وجہ سے مندر سے رجوع کیا کیونکہ وہاں آخری رسومات کی مفت سہولت دستیاب تھی، لیکن وہاں بھی انہیں سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے انکار کیا گیا۔

اس دوران جب وہ موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی وضاحت کر رہے تھے، عملے نے تابوت سے آواز سنی اور فوری طور پر خاتون کو نزدیک اسپتال بھیجا گیا۔ مندر کے سربراہ نے بتایا کہ تمام طبی اخراجات مندر کی جانب سے پورے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تابوت تھائی لینڈ خاتون زندہ نکلی زندہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تابوت تھائی لینڈ خاتون زندہ نکلی تابوت میں خاتون کے

پڑھیں:

رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا، بھارت میں اقلیتوں کے خدشات بڑھ گئے

بھارت میں ہندوتوا بیانیے اور اقلیتوں کے حوالے سے ایک نئی بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ایودھیا میں رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا لہرانے کی تقریب کو مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی بڑھتی ہوئی قربت اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے لیے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے۔

تنقیدی آوازوں کے مطابق، رام مندر کی تعمیر اور بابری مسجد کی شہادت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا اور اسے ایک قومی جشن کا رنگ دے کر مذہبی اقلیتوں کے جذبات کو نظر انداز کیا گیا۔ ناقدین مزید الزام لگاتے ہیں کہ رام مندر کا قیام آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریاتی اثرات کے تحت ممکن ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایودھیا کا یہ موقع بھارت کی ثقافتی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اسے "نئے دور کی شروعات" قرار دیتے ہوئے کہا کہ رام مندر 140 کروڑ بھارتی شہریوں کے لیے قومی فخر کی علامت ہے۔

تاہم بھارت کے مختلف سیاسی و سماجی حلقے اس پیش رفت کو اقلیتوں میں تشویش پیدا کرنے والا عمل قرار دے رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی پولرائزیشن اور ہندوتوا سوچ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا، بھارت میں اقلیتوں کے خدشات بڑھ گئے
  • نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک
  • آگ کے تابوت
  • ’مردہ‘ قرار دی جانے والی خاتون تدفین سے کچھ لمحے پہلے دوبارہ جی اٹھیں
  • ’مردہ‘ قرار دی خاتون تدفین سے کچھ لمحے پہلے دوبارہ جی اٹھیں
  • 60 سالہ پائلٹ نے 26 سالہ کیبن کریو کو ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • 60 سالہ بھارتی پائلٹ کی 26 سالہ کیبن کریو سے جنسی زیادتی
  • 60 سالہ پائلٹ کی ایئر ہوسٹس سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج
  • علامہ اقبال: فکر، فن اور بصیرت کے منفرد سفر کا زندہ مکالمہ