قطر ایئر ویز 5 سال بعد دوبارہ دنیا کی بہترین ایئر لائن کے طور پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025 کے لیے دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کی ہے۔ ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا گیا، جو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ پر برابر وزن کے ساتھ مبنی ہیں۔
قطر ایئر ویز نے یہ تینوں معیار بہترین طور پر پورے کرنے کی وجہ سے دنیا کی سب سے اعلیٰ ایئر لائن کا اعزاز حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک تیسری پوزیشن پر رہی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایئر ویز دنیا کی

پڑھیں:

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخاب, نتائج آنے کا سلسلہ جاری

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مختلف پولنگ بوتھس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے  ہیں۔

حلقہ این اے 18 ہری پور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30  کا نتیجہ آگیا، جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے بابر نواز خان 7109 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 5518 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 1760 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار نواب شير وسير 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جیو نیوز نے دن بھر قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں سے ضمنی الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ناظرین کے سامنے رکھی۔ ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچے ، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال پُرامن رہی ، کہیں کوئی بڑا واقعہ یا پولنگ قواعد کی نمایاں خلاف ورزی رپورٹ نہيں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سروس کے اعتبار سے دنیا کی بہترین ایئرلائن کون سی ہے؟ تازہ رینکنگ جاری
  • عالمی ایئر لائن رینکنگ سامنے آگئی، جانیے پہلی پوزیشن کس کی؟
  • پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری
  • مینڈیٹ چرانے کا عمل جاری رہا تو کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے,چیئرمین پی ٹی آئی
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار
  • کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کو ڈیڈ لائن کے ساتھ وارننگ جاری کردی
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخاب, نتائج آنے کا سلسلہ جاری