دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے طے پائے
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں اپنی برتری کا ثبوت دیتے ہوئے دبئی ایئر شو 2025 کو تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی اور تکنیکی معاہدوں کا مرکز بنا دیا۔
اماراتی دارالحکومت میں ہونے والے اس ایونٹ نے نہ صرف دنیا بھر کے ایوی ایشن ماہرین کو اپنی جانب متوجہ کیا، بلکہ 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایسا سنگِ میل بھی قائم کر دیا جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
اس ریکارڈ ساز حجم نے ایوی ایشن سیکٹر کے مستقبل اور اس میں خلیجی ممالک کی بڑھتی ہوئی قوت کو ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر نمایاں کردیا۔
ایونٹ کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق دبئی ایئر شو کو عالمی سطح پر ایوی ایشن کے سب سے بڑے اور بااثر پلیٹ فارمز میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں فضائی سفر، دفاعی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس، انجنئرنگ، اور جدید ایرو اسپیس ماڈلز کی جدید ترین جدتوں کو نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
اس سال 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، پائلٹس، انجینئرز، صنعت کاروں اور عام شائقین نے شرکت کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایونٹ عالمی سطح پر کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔
دبئی ایئر شو میں 1500 سے زیادہ نمائش کنندگان موجود تھے، جن میں سے 440 کمپنیاں پہلی مرتبہ اس بین الاقوامی سطح کے شو میں شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے شرکت کی، جس سے یہ بات برق رفتاری سے واضح ہوتی ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری کس حد تک دبئی کو عالمی مرکز مان چکی ہے۔
ایونٹ میں طے پانے والے معاہدوں میں سب سے زیادہ نمایاں سودے ایمریٹس ایئرلائن کے تھے، جنہوں نے ایک بار پھر اپنی فلیٹ کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے لیے انتہائی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
ایئرلائن نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا، جبکہ یورپی کمپنی ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دونوں سودے مجموعی طور پر 41.
ایونٹ میں اس سال پہلی مرتبہ تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل کیا گیا، جس کا انعقاد یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے ہوا۔ اس پویلین میں خلائی تحقیق، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، بین الاقوامی اسپیس مشنز اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کی نمائش کی گئی، جس نے اسے ایئر شو کا ایک اہم ترین حصہ بنا دیا۔
یہاں مختلف ممالک کے خلائی اداروں نے اپنی تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی کو دنیا کے سامنے پیش کیا، جب کہ امارات نے واضح کیا کہ وہ ایرو اسپیس اور خلائی شعبے میں خطے کی قیادت کا عزم رکھتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دبئی ایئر شو ایوی ایشن
پڑھیں:
بھارت میں اسلاموفوبیا اور تاریخی اسلامی ورثے کی توہین، عالمی برادری نوٹس لے
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستان نے عالمی براداری سے اپیل کی ہے کہ بھارت میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور تاریخی اسلامی ورثے کی توہین پر نوٹس لیا جائے۔
دفتر خارجہ سےجاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے نام نہاد ’رام مندر‘ پر جھنڈا لہرانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، بابری مسجد صدیوں قدیم عبادت گاہ تھی لیکن 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند ہجوم نے منہدم کیا، جنہیں فاشسٹ نظریات نے ہوا دی۔
بعد ازاں بھارت میں عدالتی کارروائیوں کے ذریعے ملزمان کو بری کیے جانے اور انہی کھنڈرات پر مندر کی تعمیر کی اجازت نے بھارتی ریاست کے اقلیتوں سے امتیازی سلوک کو واضح کر دیا ہے۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ یہ واقعہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بڑھتے دباؤ اور مسلمانوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کو مٹانے کی منظم کوششوں کا حصہ ہے، جسے اکثریتی ہندو قوم پرست نظریے (ہندوتوا) کی پشت پناہی حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں متعدد دیگر تاریخی مساجد کو بھی اسی طرح کے خدشات کا سامنا ہے، بھارتی مسلمان معاشی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں مسلسل حاشیے پر دھکیلے جا رہے ہیں۔
دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل ہے کہ بھارت میں بڑھتی اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اسلامی ورثے کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کریں۔
بیان میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے تحت تمام مذہبی برادریوں، خصوصاً مسلمانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے اور ان کی عبادت گاہوں کا مکمل تحفظ کرے۔