بھارتی خاتون کی عجیب و غریب غلطی، پورا خاندان متاثر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پیش آنے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پورے علاقے میں تشویش کا باعث بن گیا ہے، جہاں محض ایک عجیب و غریب غلطی نے ایک پورے خاندان کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق مدنی پور کے گنجان آباد علاقے میں کھانا پکانے کے دوران ہونے والی ایک سنگین غلط فہمی اس وقت خطرناک صورت اختیار کر گئی جب ایک خاتون نے برتن میں پانی ڈالنے کے بجائے غلطی سے تیزاب انڈیل دیا اور یہ تیزاب اسی شام تیار ہونے والے کھانے کا حصہ بن گیا۔
کھانا بظاہر معمول کی طرح تیار ہوا، لیکن جیسے ہی اہلِ خانہ نے چاول اور سالن تناول کیے، چند ہی لمحوں میں صورتحال غیر معمولی طور پر بگڑ گئی۔
رپورٹس کے مطابق کھانا کھاتے ہی گھر کے تمام افراد کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ پہلے پیٹ میں شدید تکلیف اور پھر بے چینی کی علامات ظاہر ہوئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ علامات خطرناک حد تک بڑھ گئیں اور گھر کے 6 افراد ایک ساتھ زمین پر گرنے لگے۔
اسی دوران 2 کم عمر بچوں کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک تھی، جنہیں فوری طور پر کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں بچوں کے جسم پر اندرونی جلن شدید نوعیت کی ہے، جس کے باعث اُن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی کارکن اور مقامی انتظامیہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ گھر سے کھانے کے نمونے، برتن اور وہ تیزاب برآمد کرلیا گیا جو غلطی سے کھانے میں شامل ہوا تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ گھر کا ایک فرد تانبا اور چاندی پالش کرنے کا کام کرتا تھا اور وہ اپنے کام میں استعمال ہونے والا تیزاب گھر میں ہی رکھتا تھا۔ بدقسمتی سے یہی تیزاب باورچی خانے کے قریب بھی رکھا ہوا تھا اور گھر آنے والی ایک رشتہ دار خاتون نے اُسے عام پانی سمجھ کر کھانا تیار کرنے والے برتن میں ڈال دیا۔
علاقہ مکینوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سنتو سنیاسی نامی شخص کے گھر میں تیزاب کا رکھا جانا معمول کی بات تھی، کیونکہ وہ اپنے پیشے کے تحت دن بھر یہی کام کرتا تھا، تاہم اس بے احتیاطی کے نتیجے میں پیدا ہونے والا سانحہ نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ آس پاس کے لوگوں کے لیے بھی ایک تلخ سبق بن گیا ہے۔
پولیس اب یہ جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ واقعہ صرف ایک افسوسناک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کسی قسم کی سازش یا غفلت موجود ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تیزاب کھانے میں شامل ہونے کی صورت میں اندرونی اعضا پر ہونے والی جلن ناقابلِ برداشت ہوتی ہے اور اس کا علاج بھی انتہائی پیچیدہ مرحلہ ہوتا ہے۔ اسپتال میں داخل دیگر افراد بھی زیر علاج ہیں اور اُن کی حالت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی حالت
پڑھیں:
دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
دبئی ایئر شو 2025ء میں بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے کے گرنے اور وِنگ کمانڈر نمنش سیال کی ہلاکت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
امریکی فضائیہ کے ایف-16 وائپر ڈیمونسٹریشن ٹیم کے کمانڈر میجر ٹیلر ہیسٹر نے بھارتی طیارے کے گرنے کے بعد ایئر شو کے جاری رہنے کے فیصلے پر حیرت اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے پائلٹ میجر ٹیلر فیما ہائیسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اُنہوں نے توقع کی تھی کہ شو کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی مگر کچھ ہی دیر بعد اُنہوں نے دیکھا کہ مظاہرے معمول کے مطابق جاری تھے۔
امریکی پائلٹ کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ہی ایئر شو کا ماحول ایسا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، امریکی ٹیم اور چند دیگر بین الاقوامی ٹیموں نے احتراماً اپنی پرفارمنسز منسوخ کی تھیں۔
ہیسٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حادثے کے بعد معمول کے اعلانات اور مظاہروں کا جاری رہنا اِن کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس ایک فضائی کرتب کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس میں موجود پائلٹ خود کو بروقت ایجیکٹ نہ کرنے کے سبب ہلاک ہو گیا تھا۔