اسرائیل مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر رہا ہے، ہیومین رائٹس واچ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومین رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ اسرائیل 32 ہزار فلسطینیوں کو جنین، نورشمس اور تلکرم کے پناہ گزین کیمپس میں دھکیل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومین رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں کی طرف دھکیل رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومین رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ اسرائیل 32 ہزار فلسطینیوں کو جنین، نورشمس اور تلکرم کے پناہ گزین کیمپس میں دھکیل رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا یہ سلسلہ 1967ء کے بعد سب سے بڑی مہم جوئی کا حصہ ہے۔ قبل ازیں مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اکتوبر 2023ء سے لیکر اب تک 1 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے گذشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حکومت نے 1 ہزار سے زائد فلسطنیوں کے گھر مسمار کرکے ان کو بے گھر کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیومین رائٹس واچ فلسطینیوں کو کہ اسرائیل کو بے گھر رہا ہے
پڑھیں:
ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہیں۔ایچ آر سی پی کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے اور حکومتی اختیار بڑھاتی ہے جو اختیارات کا توازن رکھنے کے نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ عوامی عہدوں والے افراد کو تاحیات استثنیٰ دینا بھی غیر ضروری طاقت پیدا کرتا ہے لہٰذامضبوط اور منتخب مقامی حکومتیں جمہوریت کے لیے ضروری ہیں۔ ایچ آر سی پی نے جبری گمشدگیوں، بغیر قانونی کارروائی کے حراستی مراکز اور شیڈول 4 کے غلط استعمال کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔