ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔ وزارت قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی اور وسطی ویتنام میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 16 نومبر سے اب تک پہاڑی صوبے وسطی ڈیک لاک میں ہلاکتوں کی تعداد 90ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں گھر سیلاب میں بہہ گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس خطے میں کم از کم 12 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس صوبے میں ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اپنی یومیہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 63 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 52 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد صوبے بھر میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 31 مریض اور حیدرآباد ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 15 مریض داخل کئے گئے۔ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 69 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 79 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے باعث صوبے میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔صحت کے ڈپارٹمنٹ کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی سرکاری اور نجی لیبارٹریوں میں مجموعی طور پر 4562 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 516 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ان مثبت کیسز میں سے سب سے زیادہ تعداد کراچی میں رپورٹ ہوئی جہاں 275 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جبکہ حیدرآباد ڈویژن کی لیبارٹریوں میں 241 مثبت کیسز سامنے آئے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بخار یا دیگر علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔