Islam Times:
2025-11-22@11:01:30 GMT

ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے  بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے  بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.

8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔ تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے معیشت کو تقریباً 8.98 ٹریلین ڈونگ (445 ملین ڈالرز) کا نقصان ہوا ہے۔ ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ 235,000 سے زیادہ مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور تقریباً 80,000 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ویتنام میں

پڑھیں:

پاکستان کی غیر ملکی فنڈنگ میں اضافہ، 4 ماہ میں 2 ارب 29 کروڑ ڈالر موصول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: رواں مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 2 ارب 29 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، جن میں 2 ارب 24 کروڑ ڈالر قرض اور 5 کروڑ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 649 ارب 47 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال بیرونی معاونت میں 33 فیصد واضح اضافہ ہوا ہے، جو مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوئی جب کہ مختلف منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 32 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے اس مجموعی معاونت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں۔  ان میں عالمی بینک کے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کا 36 کروڑ ڈالر کا شارٹ ٹرم لون شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈنگ جاری مالی سال کے لیے متعین اہداف اور ترقیاتی منصوبوں کے مالیاتی تسلسل کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکوری ہوئی، جو بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور شرح منافع کی کشش کو ظاہر کرتی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک نے پاکستان کی مدد کے لیے 45 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ ان میں سعودی عرب نے 40 کروڑ ڈالر کی آئل فیسلٹی دی، جس کا مقصد درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ 74 لاکھ ڈالر جاری کیے جب کہ چین نے 97 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کی۔ امریکا نے بھی ڈھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ دے کر مالی امداد میں حصہ ڈالا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پل کو تباہی سے بچا لیا گیا
  • ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے
  • ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی
  • ویتنام میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی
  • دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان کی غیر ملکی فنڈنگ میں اضافہ، 4 ماہ میں 2 ارب 29 کروڑ ڈالر موصول
  • 2025 : اب تک 32 لاکھ پاکستانیوں نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا
  • سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ